25/02/2025
کوہلی21 اوور میں آؤٹ تھالیکن پاکستانی کھلاڑیوں نےرولز سے لاعلمی کے باعث اپیل ہی نہیں کی
ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی
لیکن کوہلی نے ایک زبردست غلطی کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ جلد آئوٹ ہو سکتے تھے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی کرکٹ رولز سے ناواقفیت کی بدولت وہ بدستور کریز پر موجود رہے اور پھر سینچری داغ دی
ہوا کچھ ایسے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 21ویں اوور میں ایک حماقت کر ڈالی جو بھارت کو مہنگی پڑ سکتی تھی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے کوہلی مفت میں اپنی وکٹ گنوا سکتے تھے
بھارت کی اننگز کے 21ویں اوور کے دوران کوہلی نے حارث رؤف کی گیند پر کور اور پوائنٹ کے درمیان ایک تیز سنگل لیا
جیسے ہی وہ کریز پر پہنچے، وہ غیر متوقع طور پر نیچے جھک گیا اور اپنی طرف آنے والی تھرو کو روکنے کی کوشش کرنے لگے
کوہلی کی یہ حرکت سمجھ سے بالاتر تھی کیونکہ گیند کو کلیکٹ کرنے کیلئے ان کے پیچھے کوئی بھی پاکستانی فیلڈر نہیں تھا
بابر اعظم نے تھرو کو ٹریک کرنا شروع کر دیا تھا لیکن ابھی کچھ دوری پر ہی تھے ، جس کی وجہ سے کوہلی کا ایکشن اور بھی حیران کردینے والا تھا
اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوہلی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوہلی خوش قسمت ہیں کہ کسی نے بھی اپیل نہیں کی
گواسکر نے ممکنہ آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آوٹ کا اشارہ دیا، لیکن جب انہوں نے تھرو روکا تو کوہلی آرام سے کریز کے اندر پہنچ گئے تھے
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ جو گواسکر کے ساتھ آن ایئر تھے
انہوں نے پچھلے اوور میں ہی کوہلی کے کھیل کے شعور کی تعریف کی تھی
وہ بھی ہنستے ہوئے حیرانگی سے کہنے لگے کہ میں یہاں ان کی کھیل بیداری کے بارے میں بات کررہا تھا اور وہاں وہ ایسی غلطی کررہے ہیں
اگر پاکستانی کھلاڑی اس موقع پر اپیل کردیتے تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا، لیکن کھلاڑیوں کی عدم توجہ یا کرکٹ کے حوالے سے رولز سے عدم واقفیت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا