14/08/2026
شاندار فتح! یوسف خیل جونیئر نے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی! 🏆
ضلع مہمند، تحصیل حلیم زئی (وچہ جورا اور یوسف خیل دو گرائونڈ) میں جاری جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل معرکے میں یوسف خیل جونیئر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وچہ جورا کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا! 🔥🏏
🔹 میچ کے اہم لمحات:
🪙 ٹاس: وچہ جورا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
💥 پہلی اننگز: یوسف خیل کے باؤلرز کی شاندار اور تباہ کن باؤلنگ! وچہ جورا کی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں صرف 64 رنز پر محدود رہی۔
⭐ میچ کے ہیرو (باؤلنگ): عبداللہ لفٹی کی جادوئی باؤلنگ! انہوں نے صرف 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کے پرکھچے اڑا دیے۔ 🔥
🚀 دوسری اننگز: 65 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آفتاب اور طلحہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف صرف 5 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔ ✨
🎉 مبارکباد:
یوسف خیل جونیئر کے تمام کھلاڑیوں، آفیشل اور شائقینِ کرکٹ کو اس شاندار اور تاریخی فتح پر بہت بہت مبارکباد! 🥳👏