15/01/2025
یہ نوجوان یقیناً بہترین کھلاڑی ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ اس بار پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم نے اس کو منتخب نہیں کیا ہے اور جس کی وجہ اس کی مایوسی اور ناراضگی فطری ہے مگر ایک بات ضروری ہے اور وہ یہ کہ میں ذاتی طور پر اس نوجوان کھلاڑی کے قریبی حلقوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس کو مس گائیڈ نہ کریں ۔
یہ منہ پھٹ بھی ہے اور جلد باز بھی ۔ اس کو شائد معلوم نہیں کہ وقار یونس ' وسیم اکرام اور شعیب اختر جیسوں نے آج جو نام کمایا ہے اس کے پیچھے ان لوگوں کی انتھک جہدوجہد ہے ۔
یہ بات بات پر شکوں کے انبار لگانا اور سوشل میڈیا پر آکر خود اک مذاق بننا بالکل بھی غلط ہے ۔
صبر ' مسلسل محنت اور اللہ پر یقین ہی کامیابی کے لئے تین ضروری چیزیں ہیں۔
اس کو سمجھانا انتہائی ضروری ہے ۔