08/06/2026
🏏🔥 نمبر ون بالر وہ نہیں جسے کبھی چھکا نہ لگے، نمبر ون بالر وہ ہوتا ہے جو میچ کا رخ بدل دے! 🔥🏏
سرزمینِ کراچی، سٹی آف لائٹسBSL2026 ایڈیشن میں چھوٹا منیب نے ایسی شاندار اور دلیرانہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا کہ شائقینِ کرکٹ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
کہتے ہیں بڑا بالر وہ نہیں جو صرف وکٹیں لے، بڑا بالر وہ ہوتا ہے جو بڑے موقع پر بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچائے، بلے باز کو باندھ کر رکھے، دباؤ پیدا کرے اور جب ٹیم کو ضرورت ہو تو وکٹ نکال کر دکھائے۔
پہلے اعلان ہوا کہ اگر چھوٹا منیب، چھوٹا وکی کو آؤٹ کر دے تو 80 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ پھر کیا تھا، چھوٹا منیب نے ایسی خطرناک یارکر کرائی کہ بلے باز صرف دیکھتا رہ گیا اور وکٹیں بکھر گئیں۔
اس کے بعد اعلان ہوا کہ اگر فہد میاں چنوں کو آؤٹ کیا گیا تو 200$ انعام دیا جائے گا۔ چھوٹا منیب نے دباؤ کو چیلنج سمجھا، شارٹ آف لینتھ پر تیز رفتار ان سوئنگ گیند کرائی، فہد بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے اور ایک اور اعلان چھوٹا منیب اپنے نام کر گیا۔
پھر میدان میں آئے تیمور مرزا، وہ نام جس کے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں۔ اعلان ہوا کہ اگر پہلی ہی گیند پر تیمور مرزا آؤٹ ہوئے تو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
چھوٹا منیب نے نہ کوئی جادو کیا، نہ کوئی قسمت کا سہارا لیا، بلکہ اپنی مہارت، لائن و لینتھ اور گیندبازی کے عبور کا مظاہرہ کیا۔ گڈ لینتھ پر ان سوئنگ گیند، ہلکا سا موومنٹ، بلے کا کنارہ اور وکٹ کیپر حسن پھیڑا کے ہاتھوں شاندار کیچ۔
یوں ایک کے بعد ایک بڑے ناموں کو آؤٹ کر کے چھوٹا منیب نے ثابت کر دیا کہ اصل بالر وہی ہوتا ہے جو بڑے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔
میری ذاتی رائے میں ٹیپ بال کرکٹ کے ٹاپ بالرز کی بات ہو تو چھوٹا منیب کا نام ضرور لیا جائے گا، بلکہ وہ نمبر ون کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آتا ہے۔
اب آپ بتائیں… 👇
کیا آپ کی نظر میں چھوٹا منیب اس وقت ٹیپ بال کرکٹ کا نمبر ون بالر ہے؟ اگر نہیں، تو آپ کے مطابق نمبر ون بالر کون ہے؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔