Sports Department Hockey Academy Multan

Sports Department Hockey Academy Multan old page Banned ��

28/08/2026

Last Min Goal pak 4 sa 4

28/08/2026

4th Goal by South Africa

in stock
Pak 3 SA 4

28/08/2026

Pak 3
SA 3
3rd quater complete

Half Time Complete
28/08/2026

Half Time Complete

28/08/2026

2nd goal by Pakistan

great Work 2nd quatter

28/08/2026

Great Come Back

pak 2 SA 2

28/08/2026

Highlights Pakistan vs Newzeland fih hockey world cup Relive

LIve On Youtube Channel
28/08/2026

LIve On Youtube Channel

ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2026-27، پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شریک ہوں گیرپورٹ طاہر لطیفانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے آئندہ مردو...
26/08/2026

ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2026-27، پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شریک ہوں گی

رپورٹ طاہر لطیف

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے آئندہ مردوں کے نیشنز کپ 2026-27 میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ پاکستان بھی نئے ایڈیشن کا حصہ ہوگا۔

ایف آئی ایچ کے مطابق نیشنز کپ 2026-27 کے لیے 2025-26 نیشنز کپ میں دوسری سے نویں پوزیشن حاصل کرنے والی 8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا۔ اس کے علاوہ ایف آئی ایچ پرو لیگ سیزن 7 سے ریلیگٹ ہونے والی ٹیم پاکستان کو شامل کیا گیا۔ جبکہ دسویں ٹیم کا انتخاب 29 جون 2026 کی عالمی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔

دستیاب فہرست کے مطابق پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، جاپان، ملائیشیا، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، امریکا، جنوبی کوریا اور مصر بھی ایونٹ میں شامل ہیں۔

ایف آئی ایچ نے رواں سال نیشنز کپ کا فارمیٹ تبدیل کرتے ہوئے ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عالمی ہاکی کی گورننگ باڈی کے مطابق اس اقدام کا مقصد زیادہ ممالک کو اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایف آئی ایچ کے آفیشل شیڈول کے مطابق 10 اہل ٹیموں میں سے میزبان کے انتخاب کی آخری تاریخ یکم اگست 2026 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم نیشنز کپ 2026-27 کے آغاز کی حتمی تاریخ اور میزبان کا فیصلہ بعد میں ہوگا ۔

پاکستان کے لیے نیشنز کپ 2026-27 عالمی ہاکی میں واپسی کی کوششوں کے دوران اہم موقع ہوگا۔ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، جاپان، ملائیشیا اور دیگر مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ایف آئی ایچ کے مطابق نیشنز کپ کی فاتح ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ سیزن 9 میں جگہ کی پیشکش کی جائے گی، یوں پاکستان کے پاس نیشنز کپ کے ذریعے دوبارہ پرو لیگ میں واپسی کا راستہ بھی موجود ہوگا۔

یوں 8 کے بجائے 10 ٹیموں پر مشتمل نیشنز کپ پاکستان ہاکی کے لیے عالمی سطح پر خود کو دوبارہ منوانے اور پرو لیگ میں واپسی کی کوشش کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے۔

Address

Multan
64000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports Department Hockey Academy Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share