Waziristan Warriors

Waziristan Warriors Jan jan Waziristan
DIl Dil pakistan

13/05/2026

تحصیل دتہ خیل کے کھلاڑیوں اور عوام کی خواہیش ہیں کہ خیبر پختونخوا حکومت سپورٹس منیجر نوراللہ وازیر کو دوبارہ شمالی وازیرستان میں بحال کیا جائے ۔

آج آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ ڈوگہ مچہ میں شائقینِ کرکٹ کو ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں فائیٹ کلب م...
08/05/2026

آج آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ ڈوگہ مچہ میں شائقینِ کرکٹ کو ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں فائیٹ کلب محمد خیل اور وزیرستان واریئرز کے درمیان میدان خوب گرم رہا۔ فائیٹ کلب محمد خیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 109 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس میں عدنان کی دھواں دار 60 رنز کی اننگز نے میچ کا رنگ ہی بدل دیا۔ دوسری طرف وزیرستان واریئرز کے بولرز ظفر ایوب اور ماہر نے دباؤ کے باوجود شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
جواب میں وزیرستان واریئرز نے جس اعتماد، حوصلے اور جذبے کے ساتھ بیٹنگ کی، وہ واقعی قابلِ داد تھی۔ صہب لیفٹی کے خوبصورت 40 رنز اور یوسف کی جارحانہ 53 رنز کی اننگز نے شائقین کے دل جیت لیے اور ٹیم نے صرف 6.1 اوورز میں ہدف حاصل کرکے میدان اپنے نام کرلیا۔
اگرچہ فائیٹ کلب محمد خیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن محمد کی تباہ کن بولنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جس نے صرف 2 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں بھی اپنی ٹیم کے لیے ڈٹ کر لڑے۔
آج کا میچ صرف جیت یا ہار کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ جذبے، محنت، ٹیلنٹ اور وزیرستان کی کرکٹ سے محبت کی خوبصورت مثال تھا۔ ایسے مقابلے نوجوانوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ ہمارے علاقوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ 🏏🔥

08/05/2026
ماشاءاللہ! کپتان رسول بیان نے وارئیر کے نوجوان کھلاڑی رشید خان کو بوٹس سپانسر کیے۔ رسول بیان ایک ایسے کپتان ہیں جو بیرون...
06/05/2026

ماشاءاللہ! کپتان رسول بیان نے وارئیر کے نوجوان کھلاڑی رشید خان کو بوٹس سپانسر کیے۔ رسول بیان ایک ایسے کپتان ہیں جو بیرونِ ملک رہنے کے باوجود اپنی ٹیم پر خاص توجہ دیتے ہیں اور ٹیم میں کسی قسم کی خرابی یا کمزوری کو برداشت نہیں کرتے۔ ایسے لیڈر ہی ٹیم کو مضبوط بناتے ہیں۔"

Address

Land Syed Abad NWTD
Miran Shah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Warriors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category