Mari Indus Cricket

Website

Mari Indus Cricket All Cricket updates ,live broadcasting

سینئر کرکٹر غلام محمد المعروف جی ایم ان دنوں بیمار ہیں۔ تمام احباب دعا فرمائیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ساتھی کو شفائے کام...
07/10/2026

سینئر کرکٹر غلام محمد المعروف جی ایم ان دنوں بیمار ہیں۔ تمام احباب دعا فرمائیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ساتھی کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور وہ جلد میدانوں میں ہمارے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئیں۔ آمین

Game on hai💥
06/10/2026

Game on hai💥

کچھ لوگ صرف ایک عہدے کی وجہ سے لیڈر کہلاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اپنے لوگوں کے دلوں میں ایسی جگہ بنا لیتے ہیں جو کوئی عہدہ چ...
05/10/2026

کچھ لوگ صرف ایک عہدے کی وجہ سے لیڈر کہلاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اپنے لوگوں کے دلوں میں ایسی جگہ بنا لیتے ہیں جو کوئی عہدہ چھین نہیں سکتا۔ میرے لیے عمران خان ایسے ہی لیڈر ہیں۔

کپتان، آپ نے ہمیں صرف کرکٹ کے میدان میں فخر نہیں دیا، بلکہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ بھی دیا۔ ہم نے آپ کو عروج پر بھی دیکھا اور آزمائشوں کے درمیان بھی، لیکن ہر مشکل کے باوجود آپ کو اپنے اصولوں پر کھڑا دیکھا۔

آج آپ کی سالگرہ پر دل سے صرف ایک دعا نکلتی ہے:

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی، طاقت اور اپنی خاص حفاظت عطا فرمائے۔ آپ کو ہر مشکل سے محفوظ رکھے اور وہ دن جلد لائے جب آپ اپنے لوگوں کے درمیان واپس ہوں۔

وقت بدل سکتا ہے، حالات بدل سکتے ہیں، لیکن اپنے کپتان کے لیے ہمارے دلوں میں موجود محبت اور احترام کبھی کم نہیں ہوگا۔

سالگرہ مبارک عمران خان!

اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
ہم آپ کے منتظر ہیں، کپتان۔

05/10/2026

Dr. kami
Kamran Ali

🏏 امن میانوالی و شہید پاک فوج کرکٹ میلہ — ایک شاندار کاوش کو خراجِ تحسین 🇵🇰پکی شاہمردان میں امن میانوالی و شہید پاک فوج ...
05/10/2026

🏏 امن میانوالی و شہید پاک فوج کرکٹ میلہ — ایک شاندار کاوش کو خراجِ تحسین 🇵🇰

پکی شاہمردان میں امن میانوالی و شہید پاک فوج کرکٹ میلہ کا کامیاب اور شاندار انعقاد یقیناً اہلِ علاقہ کے لیے ایک خوبصورت تحفہ تھا۔ اس یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ کے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع فراہم کیا بلکہ علاقے میں امن، بھائی چارے، مثبت سرگرمیوں اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر خصوصی طور پر سید صدائف شاہ اکبر آف پکی شاہمردان اور ملک اسحاق میکن خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس شاندار کرکٹ میلے کو حقیقت کا روپ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

خصوصاً سید صدائف شاہ کی خصوصی کاوش، محنت اور تعاون قابلِ تعریف ہے، جنہوں نے ایونٹ کی مکمل مینجمنٹ سنبھالی اور ہر مرحلے پر بھرپور تعاون کیا۔ ان کی کوششوں سے نہ صرف آل پاکستان لیول کے بہترین کھلاڑی پکی شاہمردان پہنچے بلکہ پہلی مرتبہ King of Asia خرم چکوال جیسے نامور کھلاڑی کو پکی شاہمردان میں ایکشن میں دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے دیگر بڑے اور معروف کرکٹ اسٹارز کی شرکت نے اس ایونٹ کی رونق اور معیار کو مزید بلند کیا۔ یہ امر یقیناً قابلِ فخر ہے کہ پکی شاہمردان کی سرزمین پر اتنے بڑے ناموں کو اکٹھا کیا گیا اور مقامی شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔

ہم سید صدائف شاہ اکبر اور ملک اسحاق میکن کو اس کامیاب اور یادگار ایونٹ کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ صرف ایک کرکٹ میلہ نہیں بلکہ امن، اتحاد، بھائی چارے اور شہداءِ پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک خوبصورت مثال تھا۔

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی پکی شاہمردان اور پورے میانوالی کے لیے ایسی مثبت اور شاندار سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ❤️🇵🇰🏏

خراجِ تحسین — سید صدائف شاہ اکبر & ملک اسحاق میکن
پکی شاہمردان کا فخر، میانوالی کی شان! ❤️

ماشاءاللہ کمال ایونٹ ❤️لاجواب انتظامات ❤️فائنل ڈے سپر سنڈے ❤️ایک بہترین شاندار لاجواب ایونٹ کرانے پر ملک اسحاق میکن سید ...
04/10/2026

ماشاءاللہ کمال ایونٹ ❤️
لاجواب انتظامات ❤️
فائنل ڈے سپر سنڈے ❤️

ایک بہترین شاندار لاجواب ایونٹ کرانے پر ملک اسحاق میکن سید صدائف اکبر شاہ ملک سلیم رضا اینڈ علی حمزہ کلب اور شاہمردان کرکٹ کلب کلب کہ پوری انتظامیہ اور پکی شاہمردان کی عوام کو بہت بہت مبارک ہو ❤️
ویلڈن ویلڈن ویلڈن ❤️

نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع جونئیر سپر ایٹ ٹورنامنٹ ماڑی انڈس 2026 ٹوٹل انعام: 15000 روپے بمہ ٹرافی انٹری فیس: 20...
02/10/2026

نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع
جونئیر سپر ایٹ ٹورنامنٹ ماڑی انڈس 2026

ٹوٹل انعام: 15000 روپے بمہ ٹرافی
انٹری فیس: 2000 روپے

اوپن پلیئرز پر مکمل پابندی ہوگی❌️

Great Spell Through out the Event🔥Asghar Ali 🔥
20/09/2026

Great Spell Through out the Event🔥

Asghar Ali 🔥

کرکٹ کے میدانوں میں شاندار واپسی!ہمارے ییج ایڈمن خاور علی پیشہ ورانہ مصروفیات کی بنا پر کچھ عرصہ کرکٹ کے میدانوں سے دور ...
19/09/2026

کرکٹ کے میدانوں میں شاندار واپسی!
ہمارے ییج ایڈمن خاور علی پیشہ ورانہ مصروفیات کی بنا پر کچھ عرصہ کرکٹ کے میدانوں سے دور رہے، لیکن واپسی ایسی کی کہ سب کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مسلسل شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے انڈس پریمیئر لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوایا، اور پھر کل پائی خیل میں MPL کے سیمی فائنل میں شاندار اسپیل کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
2 اوورز میں 26 رنز 2 وکٹس (اوپن پلیئرز کی)۔

ویل ڈن خاور علی!
Keep up the good work!

انّا للہ و انّا الیہ راجعون💔وسیم شہید کے ریگولر ممبر مثیب عباس کے  ماموں ملک فراست علی ملک ولد ملک غلام محمد** (جو کہ کچ...
08/09/2026

انّا للہ و انّا الیہ راجعون💔
وسیم شہید کے ریگولر ممبر مثیب عباس کے ماموں ملک فراست علی ملک ولد ملک غلام محمد** (جو کہ کچھ عرصہ قبل حصولِ رزق کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھے اور 14 اگست کو وہاں برین ہیمرج کے باعث کومے میں چلے گئے تھے) آج خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
جوانی میں کسی دوست اور ساتھی کا یوں دنیا سے اچانک رخصت ہو جانا اور پردیس میں موت کا یہ صدمہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ دل انتہائی رنجیدہ اور آنکھیں پرنم ہیں۔
مرحوم کی میت آج مورخہ 08 ستمبر 2026 بروز منگل پاکستان پہنچ رہی ہے، اور نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام مومنین سے شرکت کی پُرخلوص استدعا ہے، اور تمام مومنین سے التماس ہے کہ مرحوم کے لیے نمازِ وحشتِ قبر ضرور بجا لائیں۔
پروردگارِ عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان بالخصوص تمام اہل خانہ کو اس صدمہِ عظیم کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Mari Indus
Mianwali
42350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mari Indus Cricket posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share