12/01/2023
میانوالی جونئیر لیگ سال 2021 میں شروع کیا گیا میانوالی کے بیس سال سے کم عمر کرکٹ کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کا پروگرام ہے۔
پہلے مرحلے میں تین ریجن کی بارہ ٹیموں نے 40، 40 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ اپنے ریجن کی ٹیموں کے ساتھ کھیلے۔
دوسرے مرحلے میں ہر ریجن سے دو بہترین ٹیموں کا انتخاب ہونا تھا، جنھوں نے آپس میں 30, 30 اوورز پر مشتمل میچ کھیلنا تھے۔ لیکن چونکہ ہمارے ضلع میں جونئیر لیول پر کرکٹ کا ایک بہت بڑا ٹیلنٹ پول موجود ہے اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز یہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی بھی ڈیزرونگ پلئیر اپنی پرفارمنس دینے سے محروم رہ جائے، اس لیئے کوچز کی درخواست پر چار مزید ٹیموں کو بھی دوسرا مرحلہ کھیلنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔
یوں اب دس ٹیمیں دوسرے مرحلے میں مدمقابل ہیں۔ میچز اس طرح شیڈول کیے جا رہے ہیں کہ تمام سٹوڈنٹس خاص طور پر جنکے بورڈ کے امتحان ہونا ہیں، انکی سڈیز پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
سارے میچز پر براہ راست مینج کیے جاتے ہیں۔ اس پیج پر فیس بک فینز کو اپڈیٹ رکھا جائے گا۔