30/01/2026
آج فائنل میچ کے موقع پر کورے فٹبال گراؤنڈ میں مہمانِ خصوصی CEO نصیر انٹرنیشنل جناب نصیراللہ صاحب تشریف لائے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ جناب نصیراللہ صاحب نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر نوجوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی دلچسپی اور تعاون کا اظہار کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔