25/01/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون💔
نہایت ہی افسوسناک اور دلخراش خبر ہے کہ مالوگا فٹ بال کلب اوگی کی جان اور ہم سب کا پیارا بھائی، عنایت خان، اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ قدرت کے نظاروں سے محبت کرنے والا یہ مسافر، برف پوش پہاڑوں کی خاموشی میں ہمیشہ کے لیے سو گیا ہے۔ وہ پہاڑ جن کی چوٹیوں کو سر کرنا اس کا جنون تھا، وہی برفانی راستے اس کا آخری سفر ثابت ہوئے۔ یہ سوچ کر ہی دل خون کے آنسو روتا ہے کہ پہاڑوں کی بے رحم برف کی نذر ہو گیا۔
آج پوری فٹ بال فیملی اس اچانک جدائی پر سکتے میں ہے اور شدید غمزدہ ہے۔ مالوگا ایف سی کے میدان اب اداس رہیں گے اور پہاڑوں کی ہوائیں اس کے قدموں کی چاپ کو ترسن گی۔ اللہ تعالیٰ عنایت خان مرحوم کی لغزشوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے والدین و دوستوں کو یہ پہاڑ جیسا
دکھ سہنے کا حوصلہ دے۔ آمین
منجانب
پانو فٹ بال کلب مانسہرہ