Al Hashim Cricket Club Makli Thatta

04/06/2024

Cricket match TV Report

ٹھٹہ انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ  میں کامران سمیجو کی شاندار بلے بازیمکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹھٹہ  پی سی بی انٹر کرکٹ کلب ...
04/06/2024

ٹھٹہ انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ میں کامران سمیجو کی شاندار بلے بازی

مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹھٹہ پی سی بی انٹر کرکٹ کلب 2024 ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے پول سی کے میچ میں آل ہاشم کرکٹ کلب مکلی کو عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ کی ٹیم مقررہ 40 اوورز میں 210 رنز بنا سکی۔ عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ کے امتیاز علی نے 38 جبکہ وقاص عاشق نے 36 رنز نمایاں اسکور کئے۔ ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کے بالر اسامہ بھٹی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کامران سمیجو اور آصف واریو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جوابی بیٹگ کرتے ہوئے ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کی ٹیم 197 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کے نوجوان بیٹسمین کامران سمیجو نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 گیندیں کھیل کر 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ کپتان محمد نعیم جٹ نے 49 رنز کی ذمیدارانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ جبکہ محمد انس جٹ نے 21 رنز اسکور کئے۔ عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ کے بالر عرفان علی نے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ امید علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔۔مرزا انور بیگ پی سی بی کی جانب سے آفیشلز اسکورر رہے۔ سابق ڈی او اسپورٹس ٹھٹہ محمد شریف گجر اور ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کے صدر محمد صفدر ٹھٹوی نے عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ کے بالر عرفان علی کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

04/06/2024

پی سی بی انٹر کرکٹ کلب ٹھٹہ 2024 کے سلسلے میں مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل ہاشم کرکٹ کلب مکلی اور عزیز میموریل کرکٹ کلب ٹھٹہ کے مابین 3 جون کو ہونے والے کرکٹ میچ کے مناظر

انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ میں میں محمد نعیم کی شاندار نصف سنچریمکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی سی بی انٹر کرکٹ کلب ڈسٹرکٹ ٹھٹ...
01/06/2024

انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ میں میں محمد نعیم کی شاندار نصف سنچری

مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی سی بی انٹر کرکٹ کلب ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے پول سی کے میچ میں آل ہاشم کرکٹ کلب مکلی کو شکست کس سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں پہلے کھیلتے ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 158 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کے کپتان محمد نعیم جٹ نے شدید گرمی کے موسم میں 73 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ کامران خان نے 18 رنز نمایاں اسکور کئے۔ ارسلان اسپورٹس کلب کے بالر فرحان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ اختر خٹک اور عمران خٹک نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جوابی بیٹگ کرتے ہوئے ارسلان اسپورٹس کلب نے مقررہ ہدفِ چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ارسلان اسپورٹس کلب کے بلے باز بشیر احمد نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ مسحیب علی نے 35 رنز بنائے۔ ال ہاشم کرکٹ کلب مکلی کے بالر نواز خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مرزا انور بیگ پی سی بی کی جانب سے آفیشلز اسکورر رہے۔ سابق ڈی او اسپورٹس ٹھٹہ محمد شریف گجر نے ارسلان اسپورٹس کلب کے بلے باز بشیر احمد کو فاتحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ چکا ایوارڈ دیا گیا۔

Address

Makli

Telephone

03153683607

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hashim Cricket Club Makli Thatta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Hashim Cricket Club Makli Thatta:

Share