24/05/2025
مظفرآباد
محرکہ حق ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام لمنیاں ضلع جہلم ویلی میں 25 مئ 2025 کو ہوگا.
وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی درجنوں ٹیمیں شریک ہیں ٹورنامنٹ کا انعقاد نواز شہید کرکٹ گراؤنڈ لمنیاں میں ہوگا. ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے کہا ہے کہ پاک فوج کی شاندار خدمات اور کامیابی پر عوام علاقہ لمنیاں کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے سابق ممبر ضلع کونسل ٹھیکیدار عبد القیوم عباسی کی سرپرستی میں چیف آرگنائزر لیاقت قیوم عباسی، آرگنائزرز شیزاد شوکت عباسی ٹورنامنٹ کمیٹی اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات عوام علاقہ تقریب میں شریک ہوں گے