Salman Club Zangi khel

Salman Club Zangi khel Its a Cricket Team the sign of love & unity "Salman club zangi khel"

28/08/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Hidayat Marwat, Munib Ur Rehman, Ibrahim Mrwt, Hamad GuLi, Javed Iqbal Khan, Ishtii Breaker

👈❤ آپ کی محبتوں کا شکریہ ❤👉کوئی بھی ٹیم یا پلئیر جب میدان میں اچھا کھیلتا ہے۔تو اس کی خوشی صرف وہی ٹیم یا وہی پلئیر ہی م...
25/08/2026

👈❤ آپ کی محبتوں کا شکریہ ❤👉
کوئی بھی ٹیم یا پلئیر جب میدان میں اچھا کھیلتا ہے۔تو اس کی خوشی صرف وہی ٹیم یا وہی پلئیر ہی محسوس کر سکتا ہے۔لیکن اسی خوشی کیساتھ اگر آپکا کوئی اتنا چاہنے والا بھی ہو۔کہ آپکو سوشل میڈیا کیساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پر بھی یاد کرے تو پھر وہ خوشی اس ٹیم اور اس پلئیر کی دیکھنے لائق بنتی ہے۔اس لئے
ہم سلمان کلب زنگی خیل کی پوری ٹیم ہمارے دلعزیز اور معزز شخصیت " حافظ منہاج الدین صاحب " کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔کہ اس نے ہماری جیت کو پرنٹ میڈیا پر اجاگر کیا اور اس قدم سے اس نے ہماری ٹیم کیساتھ ساتھ پورے گاؤں زنگی خیل کو بھی عزت بخشی اور اپنے گاؤں زنگی خیل سے اپنی محبت کو ظاہر کیا۔ ہم حافظ صاحب کے اس خلوص کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھیں گے۔شکریہ
او اللہ پاک دے آباد ارتہ لرہ۔ڈیرہ مننہ ڈیرہ شکریہ ❤👉

❤  الحمدللہ چیمپیئن  ❤ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام لنگر خیل  سیزن 2 میں آج کا خوبصورت فائنل میچ سلمان کلب زنگی خیل...
23/08/2026

❤ الحمدللہ چیمپیئن ❤
ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام لنگر خیل سیزن 2 میں آج کا خوبصورت فائنل میچ
سلمان کلب زنگی خیل بمقابلہ عیسک خیل ٹائیگر کے مابین کھیلا گیا۔
عیسک خیل ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 97 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔
سلمان کلب زنگی خیل کی بولنگ لائن کی بات کی جائے تو آج کا دن ینگ اور فیوچر سٹار بولر عرفان مروت کے نام رہا جس نے کمال کی گیند بازی کرتے ہوئے اپنے کھاتے کے 2 اوورز میں محض 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی جس میں عرفان مروت کا پہلے اوور میں ہیٹرک چانس بھی مس ہونا شامل ہے۔باقی بولرز میں اشتیاق بریکر نے 2 اوورز میں مس فیلڈنگ کی وجہ سے 30 رنز، ہدایت مروت 2 اوورز 14 رنز، سعد مروت 2 اوورز 28 رنز 2 وکٹ جبکہ کیپٹن سلمان لیفٹی نے بھی اپنے کھاتے کے 2 اوورز میں 17 دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سلمان کلب زنگی خیل کی جانب سے کیپٹن سلمان لیفٹی اور تحسین مروت کو اوپننگ کیلئے بھیجا گیا۔ کیپٹن سلمان لیفٹی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد ہدایت مروت کو ون ڈاون پر بھیجا گیا۔جس کے بعد تحسین مروت اور ہدایت مروت مسلسل گراونڈ کے چاروں اطرف خوبصورت سٹروکس کھیلتے رہے، اور تماشائیوں اور چیف گیسٹ صاحبان سے داد وصول کرتے رہے۔
سلمان کلب زنگی خیل کی جانب سے تحسین مروت نے 23 گیندوں میں 9 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 64 رنز ناٹ آوٹ ، اور ہدایت مروت نے 12 گیندوں میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیل کر مقررہ ہدف کو 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا اور فائنل میچ مقابلہ اپنے نام کیا۔اور اسی طرح سلمان کلب زنگی خیل آپ سب دوستوں اور سپورٹرز کی دعاؤں کی وجہ سے ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کی چیمپیئن ٹیم بن گئی۔ الحمدللہ ❤👉
مہمان خصوصی کی جانب سے تحسین مروت کو ناقابل شکست 23 گیندوں میں 64 رنز ناٹ آوٹ بنانے پر 1500 روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔جبکہ ینگ ٹیلنٹڈ اور فیوچر سٹار بولر عرفان مروت کو 4 مین وکٹیں لینے پر 500 روپے نقد انعام اور ٹرافی بطور مین آف دی میچ دیا گیا۔کیپٹن سلمان لیفٹی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی🏆 دے دی گئی۔

آخر میں سلمان کلب زنگی خیل کی پوری فیملی مہمان خصوصی صاحبان، کمیٹی ممبران، ٹورنامنٹ انتظامیہ، کمنٹیٹررز صاحبان اور اپنے خاص و عام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ اور ینگ ڈی کے سٹار کی پوری فیملی کو خوبصورت ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔انشاءاللہ زندگی رہی تو پھر سے مل کر میدان آباد کریں گے۔ اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہینگے۔ انشاءاللہ
پیج کو فالو کرنا نہ بھولیں شکریہ
Salman Club Zangi khel The symbol of love and unity ❤👈

23/08/2026

الحمدللہ
CHAMPION🏆

دعاؤں کی اپیل👇👇👇ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام لنگر خیل میں کل ہمارا فائنل میچ ہے۔سلمان کلب زنگی خیل۔۔ بمقابلہ۔۔عیسک...
22/08/2026

دعاؤں کی اپیل👇👇👇
ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام لنگر خیل میں کل ہمارا فائنل میچ ہے۔

سلمان کلب زنگی خیل۔۔ بمقابلہ۔۔عیسک خیل ٹائیگر

آپ سب دوستوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالی ہمیں سرخرو کرے۔ اور ہمیں فائنل اپنے نام کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
پیج کو فالو کرنا نہ بھولیں شکریہ۔
Be Ready guys
Ibrahim Mrwt Ishtii Breaker Muhammad Fahim Hamad GuLi Mehran Ullah Malik Ihtesham Yasir Khan Marwat Wali Ullah Hidayat Marwat Salman Club Zangi khel Kashif Gull Dunya Fani

الحمدللہ کوالیفائی ٹو سیکنڈ راؤنڈ 👇👇👇جشنِ فہیم اللہ کرکٹ ٹورنامنٹ (سیزن 3) میں آج کنگ کلب غزنی خیل اور سلمان کلب زنگی خی...
21/08/2026

الحمدللہ کوالیفائی ٹو سیکنڈ راؤنڈ 👇👇👇
جشنِ فہیم اللہ کرکٹ ٹورنامنٹ (سیزن 3) میں آج کنگ کلب غزنی خیل اور سلمان کلب زنگی خیل کے درمیان میچ کھیلا گیا
کنگ کلب غزنی خیل نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 10 اور میں 166 رنز کا ہدف سیٹ کیا
حکیم نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
جواب میں سلمان کلب زنگی خیل نے مطلوبہ ہدف آٹھویں اور میں پورا کیا
ہدایت اللہ 57 ،تحسین 47 اور سعد نے 38 رنز بنا کر ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچا دیا

اسطرح سلمان کلب زنگی خیل نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
💥👏
• شاندار کھیل اور بہترین فتح پر سلمان کلب زنگی خیل کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🏆✨
میں آف دی میچ: ہدایت اللہ 57 رنز
مہمانِ خصوصی (فائنل): رضا
مروت
ٹورنامنٹ سپانسر: فہیم خان
ٹورنامنٹ اونر: جاوید خان

👉❤ الحمدللہ کوالیفائی ٹو گرینڈ فائنل ❤👈دوسرا ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام  لنگر  خیل میں آج کا شاندار مقابلہ  سلما...
17/08/2026

👉❤ الحمدللہ کوالیفائی ٹو گرینڈ فائنل ❤👈
دوسرا ینگ ڈی کے سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام لنگر خیل میں آج کا شاندار مقابلہ

سلمان کلب زنگی خیل - بمقابلہ - نیو خان جی کلب لکی مروت
کے درمیان کھیلا گیا۔
نیو خان جی کلب لکی مروت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 8 اوورز میں 78 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
بولنگ لائن کی بات کی جائے تو سلمان کلب زنگی خیل کی جانب سے اشتیاق بریکر نے 2 اوورز میں 21 رنز 1وکٹ ، شہاب الدین 1 اوور 9 رنز ، کیپٹن سلمان لیفٹی 2 اوورز 18 رنز 1 وکٹ،ابراہیم خرم چکوال 1 اوور 17 رنز 1 وکٹ ، جبکہ ینگ ٹیلنٹڈ بولر عرفان مروت آج خوب فام میں نظر آئے اس نے اپنے پہلے اوور میں صرف 1 رنز دیا وہ بھی وائیڈ بال پر تو اسی طرح عرفان مروت نے اپنے کھاتے کے 2 اوورز میں 14 رنز دے کر 1 بڑی وکٹیں حاصل کی۔
🔥 ہدف کے تعاقب میں سلمان کلب زنگی خیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے اوور میں تحسین مروت کے 54 رنز ناٹ آوٹ جبکہ کیپٹن سلمان لیفٹی کے 21 رنز ناٹ آوٹ کی خوبصورت اننگز کی بدولت 78 رنز کا ہدف اوپننگ جوڑی پر حاصل کر لیا۔

تحسین مروت کو 54 رنز ناٹ آوٹ اننگز کھیلنے پر مین اف دی میچ قرار دیا گیا۔جس میں تحسین مروت کے پہلے اوور میں 30 رنز شامل تھے۔

👏 سلمان کلب زنگی خیل اپ سب کی دعاؤں کی ہمیشہ منتظر رہے گی۔
فائنل کیلئے دعاؤں میں یاد رکھیں اور پیج کو فالو کرنا نہ بھولیں شکریہ

17/08/2026

الحمدللہ
Into the Final

👉❤ الحمدللہ کوالیفائی ٹو سیکنڈ راؤنڈ ❤👈دوسرا جشنِ رضا مروت کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام میلہ مندرہ خیل میں آج کا شاندار مقابلہ  س...
16/08/2026

👉❤ الحمدللہ کوالیفائی ٹو سیکنڈ راؤنڈ ❤👈
دوسرا جشنِ رضا مروت کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام میلہ مندرہ خیل میں آج کا شاندار مقابلہ

سلمان کلب زنگی خیل - بمقابلہ - ارتغرل کلب سمندر

ارتغرل کلب سمندر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 10 اوورز میں 74 رنز کا ہدف سیٹ
بولنگ لائن میں سلمان کلب زنگی خیل کی جانب سے اشتیاق بریکر نے 2 اوورز میں 13 رنز 1وکٹ ، شہاب الدین 2 اوورز 10 رنز 1 وکٹ، کیپٹن سلمان لیفٹی 2 اوورز 13 رنز 3 وکٹ، ینگ ٹیلنٹڈ بولر عرفان 2 اوور 14 رنز 1 وکٹ جبکہ لیجنڈ ہدایت مروت نے بھی اپنے کھاتے کے 2 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 بڑی وکٹیں حاصل کی۔
🔥 جواب میں سلمان کلب زنگی خیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4 اوورز میں ہدایت مروت کے 52 ناٹ آوٹ جبکہ مہران مروت 10 پلس رنز ناٹ آوٹ کی خوبصورت اننگز کی بدولت 74 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ہدایت مروت کو 2 اوورز 13 رنز 2 وکٹ اور 52 رنز ناٹ آوٹ اننگز کھیلنے پر مین اف دی میچ قرار دیا گیا۔

👏 سلمان کلب زنگی خیل اپ سب کی دعاؤں کی ہمیشہ منتظر رہے گی۔ شکریہ




Address

Zangi Khel
Lakki
28420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salman Club Zangi khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category