لنڈاحمدخیل اور وانڈہ جات کی نیوز پاور

  • Home
  • Pakistan
  • Lakki
  • لنڈاحمدخیل اور وانڈہ جات کی نیوز پاور

لنڈاحمدخیل اور وانڈہ جات کی نیوز پاور "کرکٹ ٹورنامنٹس ہو یا والی بال ٹورنامنٹس، مقامی کھیل، نوجوانوں کی سرگرمیاں یا کوئی خاص خبر – سب کچھ

02/05/2026

ڈبہ پیک جوس پینے سے پہلے یہ ویڈیو دیکھوں
اور شئیر کریں

25/04/2026

*السلام علیکم*

`الرٹ خبرنامہ | خوشخبری`

*ڈرائیور یونین گروپ پاکستان* کی طرف سے تمام عوام، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو `راولپنڈی اور اسلام آباد` میں گزشتہ کئی دنوں سے حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ اور کارگو ٹرانسپورٹ کے راستے بند کیے گئے تھے، وہ `الحمدللہ` آج مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔

*تمام روٹس بحال ہو چکے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔*

`تمام ڈرائیور بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو بھائی اس روٹ پر سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بلا جھجھک سفر کر سکتے ہیں، راستے مکمل طور پر کلیئر ہیں۔ البتہ رش زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس لیے دورانِ سفر احتیاط کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سفر محفوظ اور آسان رہے۔`

*تاریخ: 25 اپریل 2026*

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہانعام اللہ اور شاکر اللہ کے چھوٹے بھائی، فہیم اللہ گل ولد غازی خان (قوم...
25/04/2026

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
انعام اللہ اور شاکر اللہ کے چھوٹے بھائی، فہیم اللہ گل ولد غازی خان (قوم پائیک خیل، لنڈ احمد خیل) اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے لنڈ احمد خیل میں ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے تاکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جا سکے اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہوں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم فہیم اللہ گل کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ رب العزت مرحوم کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے، ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے، اور انہیں اپنی خاص رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا کرے۔

اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، ان کے دلوں کو صبرِ جمیل دے، اور انہیں اس عظیم نقصان کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی آخرت آسان فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔
آمین یا رب العالمین۔

23/04/2026

ہسپتالوں کا حال توبی توبہ

08/04/2026

لکی مروت کمسن بچی سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے 75 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنا دی۔۔
تفصیل پہلے کمنٹ میں 👇

07/04/2026

ریاست ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے منہ پر زور دار تھمانچہ۔
لکی مروت میں آج دوسرا افسوسناک چھ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کاواقعہ
دو دن پہلے لکی مروت میں تین سالہ بچی کا مبینہ زیادتی اور قتل کے بعد ۔۔آج دوبارہ سُور بند وانڈہ میر ولی گاؤں لکی مروت میں چھ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا دوسرا کیس۔۔۔خدارا اپنے چھوٹے بچوں کو باہر اکیلے مت چھوڑے۔ انسانوں سے درندے بن چکے ہیں۔

آج دل انتہائی رنجیدہ اور بوجھل ہے۔ لکی مروت میں کمسن بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ افسوسناک واقعات نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ صرف ایک علاقے یا چند خاندانوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔
ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ جب تک ہم سب مل کر اپنے بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح نہیں بنائیں گے، ایسے سانحات رک نہیں سکتے۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اکیلا باہر نہ جانے دیں، ان پر نظر رکھیں، اور انہیں اچھے اور برے لمس (Good Touch & Bad Touch) کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔
یہ وقت صرف غم اور غصے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ ریاستی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ایسے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کسی اور معصوم کی زندگی برباد نہ ہو۔
آئیں ہم سب مل کر عہد کریں:
✔ اپنے بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں گے
✔ معاشرے میں آگاہی پھیلائیں گے
✔ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے
خاموشی مجرم کو طاقت دیتی ہے — بولیں، جاگیں، اور اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔


ویلڈن لکی مروت پولیس ۔لکی مروت: پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، کمسن بچی سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار۔تفصیلات کے...
07/04/2026

ویلڈن لکی مروت پولیس ۔

لکی مروت: پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، کمسن بچی سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق مدعی احمد جان نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی کمسن بچی پانی لانے کے غرض سے گھر کے نزدیک ٹیوب ویل گئی جہاں پر کسی نامعلوم ملزم نے انہیں جنسی زیادتی بنایا۔

ار پی او بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت نزیرخان نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لکی سرکل شاہی بخت خان کی سربراہی میں ایچ او لکی عمران خان سمیت دیگر افسران پر مشتمل ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کو کیس کی جدید خطوط پر تفتیش کرنے اور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈی پی او لکی مروت نزیرخان کی نگرانی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے انتھک محنت اورجدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے تنویر ولد اقبال سکنہ وانڈہ میر ولی سر بند بمعر 14 سال کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا ہے کہ پولیس ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظلوموں کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

السلام وعلیکم صبح بخیر ہیپی رینی ڈے
07/04/2026

السلام وعلیکم صبح بخیر ہیپی رینی ڈے

لکیمروت اڈہ شھباز خیل پر تھانہ  شہباز خیل پولیس موبائل کو موٹر سائیکل بم دھماکہ ۔  تین پولیس اہلکار زخمی انچارج جمال الد...
07/04/2026

لکیمروت اڈہ شھباز خیل پر تھانہ شہباز خیل پولیس موبائل کو موٹر سائیکل بم دھماکہ ۔ تین پولیس اہلکار زخمی انچارج جمال الدین ASI ڈرائیور میر حسن ایک کانسٹیبل عارف زحمی جبکہ 2 راہ گیر بھی اسی وقوعہ میں زحمی ہوئے ہیں جنکو DHQ ہسپتال تاجہ زئی روانہ کیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات رپورٹ

خوشخبری اللّٰہ تعالیٰ ہمارے علاقے کے لئے خوشحالی اور سکون کا ذریعہ بنا دیںآمین
06/04/2026

خوشخبری
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے علاقے کے لئے خوشحالی اور سکون کا ذریعہ بنا دیں
آمین

Address

Land Ahmad Khel
Lakki
23700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when لنڈاحمدخیل اور وانڈہ جات کی نیوز پاور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category