District Sports Office Lakki Marwat

District Sports Office Lakki Marwat On this page you will find latest news and upcoming Activities details etc.

U 21 Inter region games 2025-26 (male) trails  schedule.
01/12/2025

U 21 Inter region games 2025-26 (male) trails schedule.

01/12/2025

اعلان برائے ٹرائلز

ریجنل گیمز 2025-26 — بنوں ریجن

اس دفتر کی جانب سے ضلع بنوں اور بنوں ریجن کے تمام اضلاع جن میں ضلع بنوں، ضلع لکی مروت، ایف آر بنوں/وزیر، اور ضلع شمالی وزیرستان شامل ہیں—کے تمام محکموں، سپورٹس ایسوسی ایشنز، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، نجی تنظیموں اور عام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ریجنل گیمز 2025-26 کے سلسلے میں بنوں ریجن مردوں کے 35 کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

بنوں ریجن سے تعلق رکھنے والا ہر فرد چاہے وہ اس وقت پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور یا کسی بھی دوسرے شہر میں مقیم ہو اگر اس کا آبائی تعلق بنوں ریجن کے کسی بھی ضلع سے ہے اور اس کی عمر 21 سال سے کم ہے، تو وہ ان ٹرائلز میں شرکت کا اہل ہے۔

تمام نوجوان کھلاڑیوں، طلبہ و طالبات، اداروں کے کھلاڑیوں، اور نجی شعبے میں کھیلنے والے افراد سے التماس ہے کہ وہ ان تاریخوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے ریجن کی نمائندگی کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ٹرائلز کی تواریخ:
• 2 اور 3 دسمبر 2025 (بروز منگل و بدھ)

مقامات:
1. بنوں سپورٹس کمپلیکس
2. قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم، بنوں
3. شاہین مارشل آرٹس اکیڈمی، سرائے نورنگ

ہر کھیل کا مکمل شیڈول، وقت اور متعلقہ گراؤنڈ علیحدہ سے جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑی مقررہ وقت پر متعلقہ مقام پر پہنچیں اور اپنی شرائطِ اہلیت (شناختی ثبوت/عمر کا ثبوت) ساتھ لائیں۔

یہ ٹرائلز بنوں ریجن کی نمائندگی کے لیے ایک اہم مرحلہ ہیں موجودہ اور سابقہ رہائش سے قطعِ نظر تمام اہل کھلاڑی شرکت کریں۔

انور کمال برکی
ریجنل سپورٹس آفیسر
بنوں ڈویژن،

27/11/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ تمام کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز ہفتہ 29 نومبر کو ایف ار لکی مروت ا نڈ ر 16 کرکٹ ،فٹ بال اور والی بال کی ٹرائلز ہونگے۔ اور بروز اتوار ہاکی 🏑 اور باسکٹ بال 🏀 کی ٹرائلز ہوگی
تمام ٹرائلز ملک جان گل کرکٹ سٹیڈیم (الیون سٹار 🌟 کرکٹ گراؤنڈ) (ہلال کلب والی بال گراؤنڈ )
فٹبال ⚽ کی ٹرائلز الیون سٹار غزاخیل فٹبال گراؤنڈ پر
ہاکی 🏒 اور باسکٹ بال گیمز کی ٹرائلز غزاخیل کرکٹ 🏏 گراؤنڈ پر ہونگے
تراءلز صبح ساڑھے دس بجے ہونگے۔ تمام کھلاڑیوں اپنے ساتھ فارم ب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ہمراہ لائے
کمیٹی کے ارکان
والی بال
ایف آر لکی
صفدر حیات
جنرل سکریٹری
واجد خان
سلیکٹرز
نورزمان گنڈی
لیاقت علی لنڈیوا
کرکٹ کمیٹی
ضلعی صدر منیر فقیر مروت
ایف لکی کرکٹ صدر حاجی عارف خان بیٹنی
جنرل سکریٹری نجیب اللّٰہ بیٹنی
سلیکٹرز
سلیم اللّٰہ بیٹنی
انعام اللّٰہ داوڑ
جنت اللّٰہ داوڑ
فٹبال ⚽ کمیٹی کے ارکان ضلعی صدر جاوید خان لکی مروت
ایف آر لکی صدر سلیم اللّٰہ
سلیکٹرز
نجیب اللّٰہ مندے خیل
شاہد مستی خیل
جاوید گلی نورنگ
باسکٹ بال 🏀
صدر طفیل احمد
جنرل سکریٹری نقیب اللّٰہ برو
سلیکٹرز
حاجی منور خان
حاجی اقبال خان مروت

ہاکی 🏑
صدر شاید اللّٰہ
کامران خان
سلیکٹرز
عثمان بھائی
جیرا باز خان
چیف آرگنائزر
ملک نظر گل بیٹنی
ملک کمال شاہ بیٹنی
ملک ظہور احمد مدی خیل
ملک یار گل مدی خیل
منجانب:
سپورٹس آفیسر ایف، ار لکی مروت۔

14/11/2025
13/11/2025

خیبر پختونخواہ انٹر ریجنل گیمز 2025-26 کا اعلان ہو چکا ہے اور شیڈیول بھی ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس، خیبر پختونخواہ نے جاری کر دیا ہے۔ بنوں ڈیویژن کے تمام اضلاع بشمول ضلع بنوں، ضلع لکی مروت، ضلع شمالی وزیرستان اور وزیر سب ڈویژن (سابقہ ایف آر بنوں) کے تمام کھلاڑی جن کی عمر اکیس سال سے کم ہے، اس میں حصہ لے سکیں گے۔

ان گیمز میں بلا تفریق ہر کھلاڑی حصہ لے سکتا ہے، چاہے وہ:
• اسکول، کالج، مدرسہ، محلہ، تحصیل یا کسی ایسوسی ایشن سے تعلق رکھتا ہو
• پرائیوٹ سکول یا کالج سے تعلق رکھتا ہو
• رجسٹرڈ ہو یا غیر رجسٹرڈ
عام آدمی جس کی عمر 21 سال سے کم ہو..
جو بھی کھلاڑی بنوں ڈیویژن کے کسی بھی ضلع کا ڈمیسائل رکھتا ہے، وہ ان گیمز میں حصہ لے سکتا ہے۔

میری تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ اپنی ٹریننگ جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ اس بار سو فیصد میرٹ کو ترجیح دی جائے گی اور بہترین ٹیمیں تیار ہوں گی تاکہ ہر ضلع کی نمائندگی شفاف اور مضبوط ہو۔

انور کمال برکی
ریجنل سپورٹس آفیسر،
بنوں ڈیویژن

28/08/2025

سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان کی خصوصی ہدایت پر ریکارڈ وقت میں فلڈ ریلیف ایگزیبیشن میچ کا انعقاد ممکن بنایا۔ ‘کھیل سے خدمت’ کے اس سفر میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے تاکہ سیلاب متاثرین کے لئے امید، بحالی اور تعاون کا پیغام دیا جا سکے۔ یہ میچ 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا اور اس کی تمام آمدنی براہِ راست متاثرین کی مدد کے لئے وقف ہوگی۔

🎟 ٹکٹس دستیاب ہیں:

پشاور اسپورٹس کمپلیکس
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم

آئیں! کھیل کے میدان کو خدمت کے جذبے سے روشن کریں۔

27/08/2025
"کرکٹ کا ہر چھکا، سیلاب متاثرین کے لیے اُمید کی کرن — کھیل سے خدمت، زندگی کی طرف قدم!"آپ کا خریدا ہوا ہر ٹکٹ سیلاب متاثر...
26/08/2025

"کرکٹ کا ہر چھکا، سیلاب متاثرین کے لیے اُمید کی کرن — کھیل سے خدمت، زندگی کی طرف قدم!"
آپ کا خریدا ہوا ہر ٹکٹ سیلاب متاثرین کے لیے امید بنے گا، آئیے! ٹکٹ خریدیں اور کھیل کے ذریعے خدمت میں حصہ ڈالیں۔

12/08/2025

Address

Tajazai Sport Stadium Lakki Town
Lakki
28350

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Sports Office Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category