Himi Khan Officials

Himi Khan Officials A page where you can get awesome poetry , lovely, romantic , sad and sports videos and posts.

12/10/2024
بات جب آجائیے دعاؤں پر۔۔۔اس سے اچھا ہے بندہ مر جائے۔۔
12/10/2022

بات جب آجائیے دعاؤں پر۔۔۔
اس سے اچھا ہے بندہ مر جائے۔۔

ایک آہاُن حسرتوں کے نامجو کبھی پوری نہ ہو سکیں،ایک دلاسہ اُن خواہشوں کیلئےجو کبھی پوری نہ ہوں گی،معتبر آنسو اُن خوابوں ک...
12/10/2022

ایک آہ
اُن حسرتوں کے نام
جو کبھی پوری نہ ہو سکیں،
ایک دلاسہ اُن خواہشوں کیلئے
جو کبھی پوری نہ ہوں گی،
معتبر آنسو اُن خوابوں کی نظر
جو دیکھے نہیں گئے
عقیدت بھرا بوسہ اُن باتوں کو جو کوئی سن نہیں پایا
اور
بوسیدہ ندامت اُن چاہتوں
پر
جو جتائی نہیں گئیں

Lonely Nights 😯
11/10/2022

Lonely Nights 😯

09/07/2022
08/08/2021

Silent 🔕 message ✉️

Silent Message 🍂🍁🍂
08/08/2021

Silent Message 🍂🍁🍂

ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھااس راہ میں ہر زخم ہمیں راہنما تھاکیوں گھر کے اب آئے ہیں یہ بادل یہ گھٹائیںہم نے تو تجھ...
31/07/2021

ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھا
اس راہ میں ہر زخم ہمیں راہنما تھا

کیوں گھر کے اب آئے ہیں یہ بادل یہ گھٹائیں
ہم نے تو تجھے دیر ہوئی یاد کیا تھا

اے شیشہ گرو کچھ تو کرو آئنہ خانہ
رنگوں سے خفا رخ سے جدا یوں نہ ہوا تھا

ان آنکھوں سے کیوں صبح کا سورج ہے گریزاں
جن آنکھوں نے راتوں میں ستاروں کو چنا تھا

زہرا نگاہ

31/07/2021
یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتاگھر بار کے بازار میں پر کیا نہیں ہوتاجبر دل بے مہر کا چرچا نہیں ہوتاتاریکئ شب میں کوئی ...
11/04/2021

یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتا
گھر بار کے بازار میں پر کیا نہیں ہوتا

جبر دل بے مہر کا چرچا نہیں ہوتا
تاریکئ شب میں کوئی چہرہ نہیں ہوتا

ہر جذبۂ معصوم کی لگ جاتی ہے بولی
کہنے کو خریدار پرایا نہیں ہوتا

عورت کے خدا دو ہیں حقیقی و مجازی
پر اس کے لیے کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا

شب بھر کا ترا جاگنا اچھا نہیں زہراؔ
پھر دن کا کوئی کام بھی پورا نہیں ہوتا
زہرا نگاہ

26/02/2021

یاد اسے انتہائی کرتے ہیں
سو ہم اس کی برائی کرتے ہیں

پسند آتا ہے دل سے یوسف کو
وہ جو یوسف کے بھائی کرتے ہیں

ہے بدن خواب وصل کا دنگل
آؤ زور آزمائی کرتے ہیں

اس کو اور غیر کو خبر ہی نہیں
ہم لگائی بجھائی کرتے ہیں

ہم عجب ہیں کہ اس کی بانہوں میں
شکوۂ نارسائی کرتے ہیں

حالت وصل میں بھی ہم دونوں
لمحہ لمحہ جدائی کرتے ہیں

آپ جو میری جاں ہیں میں دل ہوں
مجھ سے کیسے جدائی کرتے ہیں

با وفا ایک دوسرے سے میاں
ہر نفس بے وفائی کرتے ہیں

جو ہیں سرحد کے پار سے آئے
وہ بہت خود ستائی کرتے ہیں

پل قیامت کے سود خوار ہیں جونؔ
یہ ابد کی کمائی کرتے ہیں
جون ایلیا

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923130913997

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himi Khan Officials posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Himi Khan Officials:

Share