Upper Mall Cricket Club

Upper Mall Cricket Club visit Pakistan Places

السلامُ علیکمعلی فرید  ایک ایسی شخصیت تھی جو دلوں پر نقش چھوڑ جاتی ہیں۔ ایک بہترین انسان اوربھائی نما دوست تھا۔ اسے ہم س...
20/03/2024

السلامُ علیکم
علی فرید ایک ایسی شخصیت تھی جو دلوں پر نقش چھوڑ جاتی ہیں۔ ایک بہترین انسان اوربھائی نما دوست تھا۔ اسے ہم سے بچھڑے تقریبا دو سال ہو گئے ہیں۔ علی فرید کی والدہ دمہ اور ٹی بی کی مریض تھیں علی نے اپنی والدہ کی ایسی خدمت کی ہے کہ ہم اس دور میں کسی سے بھی ایسی توقع نہیں رکھ سکتے اس نے اپنی زندگی میں ماں سے زیادہ کسی کو ترجیح نہیں دی۔ ہمیشہ اسے گھر کے بارے کوئی بات کرتے سنا تو وہ صرف اس کی ماں کی صحت کے متعلق فکر ہوتی تھی اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرتا اور اس کا سب کا سب پیسہ اپنی ماں پر لگاتا۔ اس کی والدہ کو آکسیجن کا مسئلہ تھا تو اس نے اپنی ماں کے لیے آکسیجن مشین خریدی جو اس وقت اس کی پہنچ میں نہیں تھی میں جانتا ہوں کہ وہ 2 ڈیوٹیز کر کے اس کے پیسے جمع کر تا تھا۔ نیند نہ پوری ہونے کی وجہ سے اس کی اپنی آنکھوں پر ہلکے پڑ گئے تھے مجھے یاد ہے کہ کروانا کہ دوران جب آکسیجن سیلنڈر شارٹ تھے تو وہ اپنی والدہ کے لیے پورے لاہور میں سیلنڈرز ڈھونڈھ کر لاتا تھا۔ ماں کی اتنی خدمت کی کہ ماں کی بیماری اسے بھی لگ گئی جس کا اس نے کسی کے ساتھ اظہار نہیں کیا نہ ماں کو بتایا نہ بھائیوں کو نہ دوستوں کو۔ جب علی کی والدہ فوت ہوئیں تو وہ ٹوٹ گیا تھا نظر آتا تھا کہ علی کی کوئی قیمتی چیز اس سے جدا ہو گئی ہے۔ میری علی سے آخری ملاقات اس کے گھر کے باہر سڑک پر ہوئی تھی مجھے اس کی صحت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی میں نے کہا علی تمہارا وزن بھی کم ہو گیا ہے تمہیں بخار بھی لگ رہا ہے اپنا ٹی بی ٹیسٹ کراؤ لیکن وہ مجھے کہتا کپتان میں ٹھیک ہوں بس گلہ خراب ہے میں نے اسے کہا میری کوئی بھی ضرورت ہوئی تو لازمی بتانا جس پر آج مجھے افسوس ہوتا ہے کیونکہ اس کے 3 دن بعد علی کی وفات کی خبر ملی جو میرے لیے قیامت خیز تھی میں زندگی میں دو شخصیات کی وفات پر بہت رویا ہوں ایک اپنے بہنوئی اور دوسرا وعلی فرید آج بھی دل روتا ہے کہ کاش میں اسے اسی دن ساتھ ہسپتال لے جاتا ۔ مجھے جب علم ہوا علی فوت ہو گیا ہے اور وہ جب فوت ہوا تو کسی کو علم نہیں تھا کہ وہ ہسپتال میں ایڈمٹ ہے اور ہسپتال والوں نے گھر فون کر کے بتایا کہ علی نام کا کوئی مریض ہمارے پاس دو دن سے داخل تھا وہ فوت ہو گیا ہے آپ اس کے وارث ہیں اس کا جسد خاکی لے جائیں یہ بہت درد ناک خبر تھی۔ میرے نذدیک علی اپنی زندگی میں ہی جنت کما چکا تھا اور کوئی شک نہیں تھا کہ وہ ایک نیک دل اور نیک پرور انسان تھا۔
علی تم اکثر یاد آتے ہو تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ اللہ پاک تجھے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

13/10/2019
TEAM WORK
13/02/2019

TEAM WORK

All Now this Person
28/01/2019

All Now this Person

Best Post
21/01/2019

Best Post

Pakistan Hero
14/01/2019

Pakistan Hero

Address

Uppermall
Lahore
54000

Telephone

+923164891117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper Mall Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category