19/10/2022
ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل
پی سی بی کو صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، ترجمان پی سی بی
یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے، پی سی بی
سوچے سمجھے بغیر دئیے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ترجمان پی سی بی
جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ متنقلی کا بیان یکطرفہ ہے، پی سی بی
ایونٹ کا منتقلی کا بیان آئی سی سی اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، پی سی بی
اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، پی سی بی
انہی کی صدارت میں منعقدہ اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی تھی، پی سی بی
تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے، پی سی بی
پی سی بی نے اے سی سی سے اس اہم اور حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، پی سی بی