16/12/2024
امر بیل
از عمیرہ احمد
باب 1
عمر آرہا ہے پرسوں۔"
نچ پر نانو نے اچانک اس سے کہا۔ وہ کھانا کھانا بھول گئی۔
پرسوں آرہا ہے آپ کو کس نے بتایا ؟"
اس نے بے چینی سے نانو سے پوچھا۔
تم اس وقت سو رہی تھیں ، وہ بھی تم سے بات کرنا چاہ رہا تھا، مگر میں نے جب یہ بتایا کہ تم سورہی ہو تو پھر اس نے جگانے سے
منع کر دیا۔ ”نانو نے تفصیل بتائی تھی۔ علیزہ کے چہرے پر مسکراہٹ ابھری۔
چھٹیاں گزار نے آرہا ہے؟"
اس نے پوچھا۔
ہاں یہی سمجھ لو ، فارن سروس چھوڑ رہا ہے۔ کہہ رہا تھا، چند ہفتے تک پولیس سروس جوائن کرلے گا۔"
علیزہ کو حیرت کا جھٹکا لگا۔
عمر اور پولیس سروس، مجھے یقین نہیں آرہا نانو! اتنی اچھی پوسٹ چھوڑ کر آخر وہ کرے گا کیا یہاں۔ انکل نے اس سے کچھ
نہیں کہا؟"
اسے ابھی بھی یقین نہیں آرہا تھا۔
" جہانگیر سے اس کا کوئی جھگڑا ہو گیا ہے۔ اس نے مجھے تفصیل نہیں بتائی لیکن
They are not on talking terms now-a-days."
اس میں کو نسی نئی بات ہے، یہ تو پچھلے کئی سال سے ہو رہا ہے۔ "
علیزہ کو واقعی کوئی حیرانی نہیں ہوئی تھی۔
ہاں مگر ابھی پھر کوئی جھگڑا ہوا ہے دونوں میں۔ اب آئے گا، تو پتہ چلے گا کہ کیا ہوا۔ "
نانو بھی زیادہ فکر مند نہیں لگ رہی تھیں۔
یہیں رہے گا کیا ؟"
اس نے نانو سے پوچھا۔
ہاں ، کہہ رہا تھا کہ پوسٹنگ ملنے تک یہیں رہے گا۔ مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ تمہارے یا اپنے لئے کسی چیز کی ضرورت ہو تو اسے بتا
دیں، وہ لے آئے گا۔ اپنے لئے تو میں نے کچھ نہیں کہا لیکن تمہارے لئے کچھ پر فیومز لانے کے لئے کہا تھا۔ میری بات پر وہ
مننے لگا۔ "