Pakistan Boxing Federation

Call Contact the business

Pakistan Boxing Federation Pakistan Boxing Federation
(1)

28/09/2026

---

*Successful Boxing Training Camp Held in Wah Cantt 🥊*

A successful boxing training camp was held in Wah Cantt on 4th September.

We were honored by the presence of our distinguished guests, *Major General Kashif Azad (Commercial), Deputy Director POF Sports Director Colonel Ghulam Rabbani, and Secretary Sports Qaisar Mehmood Bhatti.* We are sincerely thankful to them for joining the camp and highly encouraging the children.

Senior officials from Rawalpindi, *General Secretary Abdul Jabbar Pal and Senior Coach Abid Jani, along with Sardar Noman and Naveed Rookie,* conducted professional boxing training for the kids. On this occasion, Mr. Abdul Jabbar Pal also briefed the children in detail about the rules and regulations of boxing.

This camp was organized under the supervision of POF by *Coach Rafiq Qureshi.* More than 80 girls and boys from Wah Cantt participated in the camp with great enthusiasm.

*A big thank you to POF Sports Management and all the guests!*


:---*Successful Boxing Training Camp Held in Wah Cantt 🥊*A successful boxing training camp was held in Wah Cantt on 4th ...
28/09/2026

:

---

*Successful Boxing Training Camp Held in Wah Cantt 🥊*

A successful boxing training camp was held in Wah Cantt on 4th September.

We were honored by the presence of our distinguished guests, *Major General Kashif Azad (Commercial), Deputy Director POF Sports Director Colonel Ghulam Rabbani, and Secretary Sports Qaisar Mehmood Bhatti.* We are sincerely thankful to them for joining the camp and highly encouraging the children.

Senior officials from Rawalpindi, *General Secretary Abdul Jabbar Pal and Senior Coach Abid Jani, along with Sardar Noman and Naveed Rookie,* conducted professional boxing training for the kids. On this occasion, Mr. Abdul Jabbar Pal also briefed the children in detail about the rules and regulations of boxing.

This camp was organized under the supervision of POF by *Coach Rafiq Qureshi.* More than 80 girls and boys from Wah Cantt participated in the camp with great enthusiasm.

*A big thank you to POF Sports Management and all the guests!*


ال کراچی مین وومین باکسنگ ٹورنامنٹ اج فائنل مقابلے پاک شاہین کلب میں کھیلے گئے فرسٹ ٹرافی پاک شائن باکسنگ کلب کو ملی سیک...
28/09/2026

ال کراچی مین وومین باکسنگ ٹورنامنٹ اج فائنل مقابلے پاک شاہین کلب میں کھیلے گئے فرسٹ ٹرافی پاک شائن باکسنگ کلب کو ملی سیکنڈ ٹرافی فقیر کالونی باکسنگ کلب کو ملا بیسڈ باکسر ایوارڈ پاک شائن کے باکسر کے نام ہوا۔ سنگر جماعت کے صدر نے مڈل اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے عامر بلوچ حیدر بلوچ انا بلوچ جیوری کے فرائض استاد روف قریشی اور استاد فدا حسین بلوچ انٹرنیشنل ایشین گولڈ میڈلسٹ استاد علی بخش چیف کوچ ستار بلوچ سینیئر کوچ یونس کامرانی اولمپین باکسر رشید کامرانی پاک شاہین کے کوچ منیر کمرانی انٹرنیشنل باکسر علی بلوچ وابڈا کراچی ڈویژن کے صدر دوست محمد بلوچ۔ امید کی جاتی ہے کہ ایسے ایونٹ سے لیاری کے باکسر ابھریں گے نہ صرف باکسر سامنے ائیں گے نئے ٹیکنیکل افیشلز بھی ابھر کر سامنے ائیں گے

💐14 سال تک پاکستان باکسنگ میں ناقابل شکست رھنے والے قومی ہیرو استاد علی بخش بلوچ کا ایک تفصیلی تعارف💐     🌻تحریر:🌺مولا ب...
27/09/2026

💐14 سال تک پاکستان باکسنگ میں ناقابل شکست رھنے والے قومی ہیرو استاد علی بخش بلوچ کا ایک تفصیلی تعارف💐
🌻تحریر:🌺مولا بخش بلوچ🌺
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌼لیاری کو جہاں فٹبال کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل تو دوسری جانب لیاری کی زرخیز سر زمین نے دنیائے باکسنگ میں بھی نامور سپوت جنم دیئے جنہوں نے پاکستان باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملک وقوم کا نام روشن کیا ماضی میں لیاری کے بیشمار قومی باکسرز نے دنیائے باکسنگ میں بیشمار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی لیاری کے ان عظیم سپوتوں میں دنیائے باکسنگ میں حکمرانی کرنے والے نمایاں باکسرز میں🌹
🏵بابائے باکسنگ استاد سٹو🏵 خان محمد🌹جان بلوچ🌹🌻استاد بابو رحیم🌻ملنگ بلوچ💐استاد صدیق قمبرانی🏵 استاد نظر محمد🌹 اور دیگر بہت سے نام جنہوں نے ایشئین گیمز اور اولمپک گیمز میں وکٹری اسٹینڈ تک رسائی حاصل کی اور میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.پاکستان باکسنگ میں لیاری کے ان عظیم سپوتوں کا اہم کردار رہا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہیں لیکن ان قومی ہیروز کی کارکردگی اور باکسنگ کی دنیا میں نمایاں کامیابی کو منظر عام پر لانے کے لئے ہمارے پاکستانی میڈیا نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ان باکسرز کا حق تھا لیکن ہماری کوشش ہیں کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے قومی ہیروز کے کارناموں کو سراہا ہئے🌺
🌼پاکستان باکسنگ کے ایک بہت بڑے نام جنہوں نے دنیائے باکسنگ میں 12 سال کی عمر میں قدم رکھا اور اپنے محسن اور استاد سابق انٹر نیشنل باکسر استاد بابو رحیم کی سرپرستی میں آزاد بلوچ باکسنگ کلب سے اپنے باکسنگ کھیل کا آغاز کیا جن کو بعد میں دنیائے باکسنگ میں استاد علی بخش بلوچ کے نام سے جانا جاتا ہیں آج دنیائے باکسنگ کے اس عظیم قومی ہیرو کے متعلق کچھ لکھنے کی جسارت کروں گا اور ان کے دنیائے باکسنگ میں کارکردگی پر ایک تفصیلی تعارف🌺
🌹استاد علی بخش بلوچ نے آزاد بلوچ باکسنگ کلب سے 12 سال کی عمر میں باکسنگ کھیلتے ہوئے استاد بابو رحیم کی سرپرستی اور کوچنگ میں اپنے کلب کی جانب سے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنے ابتدائی 3 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا ہوا لیکن اس چھوٹی عمر کے باوجود استاد علی بخش بلوچ شکست کے باوجود مایوسی کا شکار نہیں ہوئے بلکہ اپنے استاد کے کوچنگ اور ٹریننگ کے سختی کو برداشت کرتے ہوئے ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے محنت کرتے رہے اور 1971 میں آزاد بلوچ باکسنگ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان 3 مقابلوں میں ناکامی کے بعد استاد علی بخش بلوچ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی اور کامرانی کا یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا پھر بالآخر وہ دن آہی گیا جب نیشنل گیمز کراچی میں 1976کو استاد علی بخش بلوچ کو پاکستان ریلویز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا اور اپنے پہلے نیشنل باکسنگ مقابلے میں استاد علی بخش بلوچ نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا اور سونے کا تمغہ استاد علی بخش بلوچ کیلئے مستقبل میں ایک نئی صبح کا آغاز تھا کیونکہ پروردگار کو اس نوجوان سے ملک وقوم کیلئے مذید ایسے کامیابیاں درکار تھی اور دوسری جانب استاد علی بخش بلوچ نے اپنے کھیل پر مذید توجہ مرکوز رکھا اور اپنے ٹریننگ کو سخت سے سخت کرتے رہے اس کامیابی کے بعد 1976 ہی کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی مضبوط باکسنگ ٹیم کے اسپورٹس آفیسر میجر رشید احمد نے اس نوجوان کے باکسنگ کھیل سے متاثر ہوکر استاد علی بخش بلوچ کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور انہیں اپنے محکمے کی جانب سے نمائندگی کیلئے آفر کی جو استاد علی بخش بلوچ نے اپنے محسن اور استاد بابو رحیم کی مشاورت سے قبول کرتے ہوئے کراچی کے اس بہترین باکسنگ ٹیم کا حصہ بن گئے اس وقت ملکی سطح پر باکسنگ کے میدان میں پاکستان آرمی۔ پاکستان نیوی۔ پاکستان ائیر فورس اور دیگر بیشمار اداروں میں مضبوط باکسنگ ٹیم ہوا کرتے تھے لیکن کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن موجودہ کے۔الیکٹرک کی باکسنگ ٹیم میں بھی نامور باکسرز شامل تھے جن میں استاد صدیق جورلیس۔ استاد غلام نبی عرف ننڈے اور سلیم خان جیسے بہترین باکسرز تھے جنہوں نے ملکی سطح پر اور بیرون ممالک تمغے حاصل کیے استاد علی بخش بلوچ نے اپنے ادارے کی جانب سے لاتعداد باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور سونے اور چاندی کے میڈلز جیتے استاد علی بخش بلوچ کے کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا اور 1976 ہی میں جکارتہ میں ہونے والے پریزیڈنٹ کپ میں پاکستان کی نمائیندگی کی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا 1977 میں رومانیہ میں پاکستان کی نمائیندگی کرتے ہوئے یورپیئن چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا 1978میں تھائی لینڈ کے شہر باکو میں ہونے والے ایشئین گیمز میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی استاد علی بخش بلوچ کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہا 1979 میں بمبئی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا 1980میں ایک بار پھر بمبئی میں ایشئین باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا 1982 میں ایشئین گیمز بمبئی میں بھارتی سر زمین پر بھارتی قومی چمپیئن تھاپا نامی باکسرز کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا اور نعرہ تکبیر کے گونج میں وکٹری اسٹینڈ پر دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے ہوئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو تھام کر سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اس فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس وقت کے بھارتی وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے انہیں سونے کا تمغہ پہنایا یہ مقابلہ استاد علی بخش بلوچ کیلئے زندگی کا یاد گار دن تھا🌹
💐کے ۔الیکٹرک کی جانب سے کھیلتے ہوئے استاد علی بخش بلوچ نے بیشمار مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے اپنے چاھنے والوں میں اصافہ کرتے گئے استاد علی بخش بلوچ نے 14 سال تک پاکستان باکسنگ میں اپنے کھیل کے جوہر دکھائے اور 48کلو گرام میں وہ ناقابل شکست رہے💐
🌻1987 میں استاد علی بخش بلوچ نے باکسنگ کھیل کو خیر آباد کہا لیکن ان کے ملک و قوم اور اپنے ادارے کی جانب سے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں 1987 میں کے ۔الیکٹرک ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری دی گئی بحیثیت ایک بہترین باکسرز کے انہوں نے بحیثیت ہیڈ کوچ کے بھی اپنے خدمات ادارے کے باکسنگ ٹیم کیلئے احسن طریقے سے انجام دئے اور بہت سارے قومی اور بین الاقوامی سطح پر باکسرز تیار کئے جنہوں نے آگے چل کر ملک وقوم کا نام روشن کیا ان ہونہار شاگردوں میں نمایاں نام اولمپئین باکسرز سید حسین شاہ۔۔ اولمپئین سہیل بلوچ۔۔ اولمپئین رشید بلوچ۔۔۔ اور اسی طرح رستم بلوچ۔۔ شیر محمد۔۔ عثمان ٹاٹا۔۔ اسلم پرویز۔۔ زمان شاہ اور 2014 میں گلاسگو لندن میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کوئٹہ کے محمد وسیم استاد علی بخش بلوچ کے شاگرد ہیں اور دیگر لاتعداد شاگرد بھی ان کے کوچنگ اور سرپرستی میں باکسنگ کے میدان میں موجود ہیں💐
🏵استاد علی بخش بلوچ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہیں کہ وہ 3اسٹار کوچ بھی ہیں استاد علی بخش بلوچ نے بحیثیت کوچ پاکستان باکسنگ ٹیم کے خدمات بھی جاری رکھے اور اس وقت بھی پاکستان باکسنگ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں پاکستان باکسنگ ٹیم کے ہمراہ انہوں نے 2010 میں ایشئین گیمز انچم کوریا۔ 2014 یوتھ کامن گیمز ساماو 2015 اسلامک گیمز آذربائجان باکو ۔۔ 1917 ایشئین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کوچ کی حیثیت سے پاکستان باکسنگ ٹیم کے ساتھ منسلک رہے استاد علی بخش بلوچ نے کچھ عرصہ پروفیشنل کوچ کی حیثیت سے 1999سے لیکر 2004 تک جاپان میں پروفیشنل باکسنگ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیے ان تمام کامیابیوں کے باوجود پاکستان باکسنگ کے قومی ہیرو کو جب کے۔ الیکٹرک انتظامیہ نے باکسنگ ٹیم کو ادارے سے ختم کیا تو استاد علی بخش بلوچ سمیت بیشمار قومی ہیروز کو بھی ادارے سے فارغ کردیا گیا لیکن استاد علی بخش بلوچ آج بھی باکسنگ کھیل سے وابستہ ہیں اور کلب سطح پر پاکستان کیلئے مذید باکسر تیار کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہیں استاد علی بخش بلوچ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسپورٹس سے وابستہ ہیں اس وقت استاد علی بخش استاد بابو رحیم کے لگائے گئے پودے جو آج تناور درخت کی صورت میں موجود ہیں آزاد بلوچ باکسنگ کلب اور آزاد مسلم فٹبال کلب کے صدر کے حیثیت سے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اللّٰہ پاک سے دعاء کرتے ہیں کہ استاد علی بخش بلوچ کا سایہ اور دست شفقت ہمارے نوجوان فٹبالرز اور باکسرز کے سروں پر قائم رکھیں اور انہیں زندگی دی کہ اسی طرح اسپورٹس کی سرپرستی کرتے رہیں آمین🌻
🌹Ustad Ali Bukhsh Baloch🌹🌹🌹🌹🌹🌹 Pakistan International Boxer♥ #

25/09/2026




*راولپنڈی سے خبر*راولپنڈی سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں انٹر باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقادراولپنڈی: 9 تاریخ بروز بدھ راولپنڈ...
10/09/2026

*راولپنڈی سے خبر*

راولپنڈی سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں انٹر باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

راولپنڈی: 9 تاریخ بروز بدھ راولپنڈی سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام انٹر باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

چیمپئن شپ کا انعقاد راولپنڈی ڈویژن سپورٹس آفیسر جناب چوہدری وحید احمد صاحب کی نگرانی میں ہوا۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالجبار صاحب، فنانس سیکرٹری عابد جانی صاحب بھی موجود تھے، جبکہ ریفری کے فرائض صابر خان نے سر انجام دیئے۔

چیمپئن شپ میں راولپنڈی کے مختلف کلبوں نے بھرپور شرکت کی اور کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر راولپنڈی ڈویژن سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد صاحب نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے۔

آخر میں راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالجبار صاحب اور فنانس سیکرٹری عابد جانی صاحب نے تمام آنے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں میں ریفریشمنٹ تقسیم کی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


Address

Lahore

Telephone

+923214178242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Boxing Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Boxing Federation:

Shortcuts

Share