Young Samali Football Club _ YSFC

Young Samali Football Club  _ YSFC I like football only only football playing

  کی جانب سے   کو عمرہ ادائیگی کے بعد   کے کلب میں ان کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا
03/11/2025

کی جانب سے کو عمرہ ادائیگی کے بعد کے کلب میں ان کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا

بلوچستان  کے لیے خوشخبری.محنتی/ایماندار/قابل/ رسپانسیبل انسان.پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تاریخ رقم کر دیا۔ پاکستان کی تاری...
23/08/2025

بلوچستان کے لیے خوشخبری.
محنتی/ایماندار/قابل/ رسپانسیبل انسان.
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تاریخ رقم کر دیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹسال AFC/FIFA کی انٹرنیشنل ٹیم بن گئی ہے .
بلوچستان کا ستارہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ انٹرنیشنل فٹسال ٹیم سلیکشن کے لئے بلوچستان سے بھی کوچ کو بلایا گیا صرف سلیکشن نہیں بلکہ ٹیم میں اسسٹنٹ کوچ کا ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہا ہے۔
2022 نومبر میں پاکستان فیڈریشن میں اے ایف سی فیفا AFC/FIFA کا انٹرنیشنل فٹسال کوچنگ کورس ہوا تھا جس میں بلوچستان سے ایک ہی کوچ کو محمد ہاشم رکھا گیا تھا اور 2023 میں AFC/FIFA کی رزلٹ انے کے بعد محمد ہاشم نے کورس میں ٹاپ کیا تھا اس بیس پہ ابھی انٹرنیشنل فٹسال ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد ہاشم کو بلایا گیا تھا اور ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
Good luck ہاشم چان

کوئٹہ 21 جولائی 2025:- کوئٹہ ڈسٹرکٹ سمیت تمام بلوچستان کے تمام اضلاع کے فٹبال میں روکاوٹیں پیدا کرنے، کمی کوتاہی، کلبوں ...
22/07/2025

کوئٹہ 21 جولائی 2025:-
کوئٹہ ڈسٹرکٹ سمیت تمام بلوچستان کے تمام اضلاع کے فٹبال میں روکاوٹیں پیدا کرنے، کمی کوتاہی، کلبوں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس پیر کے روز یوتھ ہاسٹل پاکستان اسپورٹس ہال میں سابق صدر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن عبد الرؤوف نوتیزئی اور سابق سینئر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوئٹہ میر لکھمیر خان لانگو کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بی ایف اے اور ڈی ایف اے کے سابقہ عہدیدران، مختلف کلبوں کے صدور اور سیکرٹری صاحبان کے ساتھ ساتھ مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں سب سے پہلے اپوزیشن لیڈروں کا چناؤ کیا گیا جس میں عبد الرؤوف نوتیزئی کو بلوچستان فٹبال کا اور میر لکھمیر خان لانگو کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال کا اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جبکہ اجلاس میں موجود کلبوں کے صدور و سیکرٹری صاحبان نے منتخب اپوزیشن لیڈروں کو باقاعدہ ہار پہنا کر مبارکباد پیش کیا اجلاس میں مختلف ایجنڈہ رکھا گیا جس پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان فٹبال کے نو منتخب اپوزیشن لیڈر عبد الرؤوف نوتیزئی نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان کے باقی ضلعوں میں بھی اپنا اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرینگے اور بلوچستان سمیت تمام اضلاع کے فٹبال اپوزیشن لیڈر اپنے اپنے ساتھ کم از کم پانچ نمائندوں کو ساتھ رکھیں تاکہ بلوچستان کے فٹبال میں روکاوٹ اور ناانصافیوں کے خلاف ہم متحد ہو کر آواز اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ حالیہ سی ایم گولڈ کپ میں لیجنڈ فیفا ریفریوں اور ڈسٹرکٹ کلبوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر افسوس ہوا ہے نو منتخب کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے اپوزیشن لیڈر میر لکھمیر خان لانگو نے کہا کہ بلوچستان فٹبال ہاؤس میں لورالائی کے سیکرٹری محمد طاہر پر پسٹل نکالنے پر بےحد افسوس ہوا اور ہم اپوزیشن والے انکے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ بلوچستان اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے عہدیداران پسٹل نکالنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپوزیشن والے بی ایف اے اور ڈی ایف اے کے عہدیداران کو اپنے اس فورم پر پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان فٹبال ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کیلئے ایک الگ سا کمرہ بنا کر دیں تاکہ فٹبالروں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی کیلئے اپوزیشں کا دروازہ آسانی سے کھٹکھٹا سکیں جبکہ اجلاس کے اختتام پر بلوچستان فٹبال اپوزیشن لیڈر عبد الرؤوف نوتیزئی نے کہا کہ بہت جلد دوسری اجلاس بلوچستان فٹبال ہاؤس میں نئی حکمت عملی اور نئے پلان کے ساتھ آئینگے اور بلوچستان میں فٹبال اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لینگے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحنان بازئی نے کہا ہے کہ ینگ سملی فٹبال کلب کے ساتھ آل پاکستان سی ای...
19/07/2025

پاکستان تحریکِ انصاف کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحنان بازئی نے کہا ہے کہ ینگ سملی فٹبال کلب کے ساتھ آل پاکستان سی ایم بلوچستان میر سرفراز بگٹی گولڈ کپ 2025ء کے دوران کی جانے والی ناانصافی قابلِ مذمت ہے۔

ینگ سملی کلب نے 11 جولائی 2025ء کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں رائل ہدہ کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ لیکن 14 جولائی کو ایک غیر مصدقہ الزام کی بنیاد پر ٹیم کو ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، جو ٹورنامنٹ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹورنامنٹ کے اصول کے مطابق، اعتراض ایک گھنٹے کے اندر درج ہونا چاہیے اور متعلقہ ٹیم کو صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے، لیکن یہاں تین دن بعد بغیر اطلاع کے فیصلہ سنایا گیا۔ نہ دفاع کا موقع دیا گیا اور نہ ہی کوئی شفاف عمل اختیار کیا گیا۔

ہم اس ناروا اور یکطرفہ فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیم کو اس کا جائز حق دیا جائے۔ بصورتِ دیگر پرامن احتجاج اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

---

پریس کانفرنس میں موجود شخصیات:

پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحنان بازئی

ملک یاسین خان کاکڑ

پالے شاہ آغا

ملک منیر بازئی

نصیر احمد کاکڑ

محمد قاسم بلوچ

عثمان خان بریچ

شاہ محمد اغا

نعمت آغا

احسان اللہ اغا

اور دیگر پارٹی رہنما و قبائلی رہنما نے بھی شرکت کی

یہ ہے پیارا بلوچستان جہاں آپ اپنے حق کے لیے جب بھی آواز بلند کرو تو  مختلف طریقوں سے آپ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے...
18/07/2025

یہ ہے پیارا بلوچستان جہاں آپ اپنے حق کے لیے جب بھی آواز بلند کرو تو مختلف طریقوں سے آپ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے
یہی طریقہ بھی کے ساتھ بلوچستان فٹبال فیڈریشن نے کی ہے جب نے اپنے حق کی آواز بلند کی تو فیڈریشن نے دلائل کی بجائے الٹا ہی کے پلئیر اور دیگر مختلف کلبوں کے پلیئرز پر پابندی عائد کردی

18/07/2025

Address

Samali Kuchlak Quetta Balochistan
Kuchlak
0812

Telephone

+923032567480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Samali Football Club _ YSFC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Young Samali Football Club _ YSFC:

Share

Category