05/08/2026
ماشاء اللہ، دل کی گہرائیوں سے مبارک باد! 🌹
ہمارے خاندان کے سپوت عرفان اللہ نے جماعت دہم کے سالانہ امتحان میں 1200 میں سے 995 نمبر حاصل کر کے اپنے سکول GHSS Bataira میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ شاندار کامیابی عرفان اللہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ اس کامیابی پر ہم اپنے خاندان کی جانب سے انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور خوشیاں عطا فرمائے، اور انہیں اپنے والدین، خاندان اور علاقے کا نام ہمیشہ روشن کرنے کی توفیق دے۔
بہت بہت مبارک ہو، عرفان اللہ!
ہمیں آپ پر فخر ہے۔ 🌹🏆📚