08/12/2025
اپر کوہستان: غفلت کے باعث معصوم جان ضائع، والد انصاف کا منتظر
اپر کوہستان میں داسو ڈیم منصوبے کے دوران سڑک کی طویل بندش ایک المناک سانحے کا سبب بن گئی، جہاں ایک معصوم بچی بروقت علاج نہ ملنے پر اپنے باپ کی باہوں میں دم توڑ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث روزانہ کئی گھنٹے مرکزی شاہراہ بند رکھی جاتی ہے، تاہم واپڈا یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں اور ہنگامی حالات کے لیے نہ تو متبادل راستہ فراہم کیا گیا اور نہ ہی ایمبولینس یا فوری رسپانس کا کوئی نظام موجود تھا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت راستہ اور طبی سہولت میسر ہوتی تو بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ یہ واقعہ کسی اتفاقی حادثے کے بجائے ادارہ جاتی غفلت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
متاثرہ خاندان اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ داسو ڈیم روڈ پر فوری طور پر ایمرجنسی کوریڈور بحال کیا جائے، مریضوں کی بلا تعطل آمد و رفت یقینی بنائی جائے، ایمبولینس اور رسپانس ٹیمیں تعینات کی جائیں، اور ذمہ داران کا تعین کر کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ایک معصوم جان کی قیمت کوئی ترقیاتی منصوبہ ادا نہیں کر سکتا۔ حکام کی خاموشی مزید سانحات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🕊️
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Muhammad Sohail Afridi