Provincial Doctors Association

Provincial Doctors Association Provincial Doctors Association

07/09/2026
07/09/2026
HEARTIEST CONGRATULATIONSto Dr. Qudrat Ullah Wazir,Senior PDA  Member,On his appointment as *Assistant Professor of Urol...
06/09/2026

HEARTIEST CONGRATULATIONS
to Dr. Qudrat Ullah Wazir,Senior PDA Member,
On his appointment as *Assistant Professor of Urology IKD, Peshawar.

Dr. Qudrat Ullah Wazir is a dedicated and competent Urologist.

We wish him the very best in his new role and pray that he serves patients with utmost dedication and excellence.
Media Cell PDA KPK

*Heartiest Congratulations to Dr. Qazi Amjad*  on being appointed as *Chairman / Divisional Head* of the Burns and Plast...
06/09/2026

*Heartiest Congratulations to Dr. Qazi Amjad*
on being appointed as *Chairman / Divisional Head* of the Burns and Plastic Surgery Department, MTI-HMC.

Your dedication, commitment, and leadership qualities will surely take this institution to new heights.
We are confident that you will genuinely address the demands and issues of the Burns and Plastic Surgery doctors.

Wishing you the very best for your new portfolio.

Media Cell PDA KPK

04/09/2026

ڈاکٹر کا کام مریض کو دیکھنا، بیماری پہچاننا، بروقت فیصلہ کرنا اور جان بچانے کی پوری کوشش کرنا ہے۔

بیڈ نہیں؟ دوا نہیں؟ مشین خراب ہے؟ عملہ کم ہے؟ سہولیات نہیں؟
تو سوال اُس سے کریں جس کے پاس اختیار، بجٹ اور انتظام ہے—ہر بار ڈاکٹر کو کٹہرے میں کھڑا کرنا انصاف نہیں!

ڈاکٹر سے اُس کے Clinical Decision کا حساب ضرور لیں،
مگر انتظامیہ کی ناکامی کا بوجھ ڈاکٹر کے سفید کوٹ پر نہ ڈالیں۔

اختیار انتظامیہ کے پاس،
اور جواب دہی ڈاکٹر کی؟
یہ احتساب نہیں، زیادتی ہے

01/09/2026

خیبر پختنخواہ کے ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں بے قاعیدگیاں عروج صوبائی حکومت خاموش تماشائی ۔
خیبرپختونخوا میں ایم ٹی آئی ریفارمز کو ہسپتال اپنے مقاصد کے لیے کیسے استعمال کر رہے ہیں؟

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی کہانی کیا ہے؟

جانیے اس معاملے کی تمام تفصیلات تیمور خان کے خصوصی تحقیقی وی لاگ میں

سیدو میڈیکل کالج سوات کے طلبہ کا احتجاج ساتویں روز بھی جاریسیدو میڈیکل کالج سوات کے طلبہ گزشتہ 7 دنوں سے اپنے جائز مطالب...
31/08/2026

سیدو میڈیکل کالج سوات کے طلبہ کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

سیدو میڈیکل کالج سوات کے طلبہ گزشتہ 7 دنوں سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ رات کھلے آسمان تلے اور دن کی شدید گرمی میں احتجاجی کیمپ میں موجود ہیں، جو انتہائی تشویشناک اور افسوسناک صورتحال ہے۔

ہم کالج انتظامیہ سے ایک بار پھردرخواست نہیں بلکہ سنجیدہ اپیل کرتے ہیں کہ طلبہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور مسئلے کو مزید طول نہ دیا جائے۔

یہ ہمارے اپنے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کو مزید تکلیف، گرمی، بے آرامی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔

انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر طلبہ کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور اس احتجاج کو خوش اسلوبی سے ختم کیا جائے۔

طلبہ کو مزید نہ آزمائیں—ان کے مسائل حل کریں۔

پریس ریلیزپروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، مردانمورخہ: 29 اگست 2026پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) مردان کی کابینہ کا ا...
31/08/2026

پریس ریلیز

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، مردان

مورخہ: 29 اگست 2026

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) مردان کی کابینہ کا اجلاس 29 اگست 2026 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹروں کو درپیش مختلف پیشہ ورانہ اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں حالیہ آئی ایم یو انسپییکشنز کے حوالے سے ڈاکٹروں کے تحفظات زیر بحث آئے۔ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام انسپییکشنز شفاف، منصفانہ اور ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں اور ڈاکٹروں کے پیشہ ورانہ وقار کا مکمل احترام کیا جائے۔ سرکاری یا پیشہ ورانہ ذمہ داری کے باعث عارضی طور پر اپنی مقررہ جگہ پر موجود نہ ہونے والے ڈاکٹر کو غیر حاضر قرار دینے سے قبل مناسب تصدیق ضروری قرار دی گئی۔

آئی ایم یو کے واٹس ایپ گروپ کی بندش اور ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے درمیان مؤثر رابطے کے نظام کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیکو لیگل پوسٹ مارٹم کے حوالے سے کابینہ نے موقف اختیار کیا کہ ایسے معاملے مناسب فرانزک مہارت اور سہولیات کے حامل باقاعدہ فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے باضابطہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ معاملے کو عوامی اور عدالتی مفاد میں مناسب فورم پر حل کیا جا سکے۔

کابینہ نے میڈیکو لیگل کیسز (ایم ایل سیز) کے بعض آر ایچ سیز اور سول ہسپتالوں میں نہ لیے جانے اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ریفر کیے جانے کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی اے مردان کی کابینہ پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سے ملاقات کرے گی اور درخواست کرے گی کہ متعلقہ سرکاری ہدایات اور دستیاب سہولیات کے مطابق میڈیکو لیگل کیسز کو ان کے متعلقہ علاقوں کے مقررہ آر ایچ سیز اور سول ہسپتالوں میں نمٹانے کے لیے مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔

اجلاس میں گائنی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات میرٹ، انصاف اور متعلقہ قواعد کے مطابق حل کیے جانے چاہئیں۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

بعد ازاں پی ڈی اے کابینہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی ، جس میں مذکورہ معاملات زیر بحث آئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے آئی ایم یو انسپییکشنز سے متعلق پی ڈی اے کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ پہلے ہی ریکارڈ پر متعلقہ سطح پر اٹھایا جا چکا ہے۔

ہسپتال سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ہسپتال پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں سے متعلق کسی معاملے میں باہر سے آنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہسپتال پولیس بھی موجود رہے ، تاکہ ڈاکٹروں کی سیکیورٹی اور ہسپتال کے پیشہ ورانہ ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔

پی ڈی اے مردان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈاکٹروں کے جائز پیشہ ورانہ حقوق ، وقار اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے تمام معاملات کو قانونی ، پیشہ ورانہ اور ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے اٹھایا جاتا رہے گا۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور پروونشل پی ڈی اے کے ساتھ مثبت اور تعمیری رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے)
مردان، خیبر پختونخوا

۔۔پریس ریلیز۔۔۔۔آج پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور پراونشل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی نمائندگ...
30/08/2026

۔۔پریس ریلیز۔۔۔۔

آج پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور پراونشل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی نمائندگان کی میٹنگ ہوئی۔ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کی نمائندگی ان کے صدر جناب مجاہد اعظم صاحب نے کی، جبکہ ینگ نرسز نرسنگ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ان کے سرپرست اعلی جناب فضلِ مولا اور سیکرٹری جنرل جناب حضرتِ وہاب نے کی، جبکہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زبیر ظاہر نے کی۔

محکمہ صحت میں مریضوں کی بہتری اور سسٹم میں مثبت ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔۔

اس بات پر متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا کہ ہم سب صحت کے شعبے سے وابستہ ملازمین کی بہتری اور حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے، اور ’ہیلتھ ایمپلائز الائنس‘ کے نام سے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا گیا
یہ اتحاد ان تمام کیڈرز کے مشترکہ اور جائز حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی۔ اگر کسی کو کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہو جو ان کیڈرزکے لیے مشترک ہو، تو انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تجاویز اپنے متعلقہ چیپٹرز کو پیش کریں تاکہ انہیں مطالبات میں شامل کیا جا سکے۔
اگر حکومت ان مطالبات کو تسلیم کر لیتی ہے تو یہ ایک خوش آئند اقدام ہوگا، بصورتِ دیگر یہ تمام کیڈرزمل کر احتجاج کریں گیں ۔
تمام ہیلتھ ملازمین کے لئے اتفاق اتحاد کی درخواست اور پیغام ہے۔۔۔

ترجمان ۔۔۔۔ہیلتھ ایمپلائز الائنس خیبرپختونخوا

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Doctors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share