14/01/2025
پی سی بی انٹر کلبT20 کرکٹ ٹورنامنٹ 25ـ2024۔
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب نے یک طرفہ مقابلے کے بعد بنوری کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوری کرکٹ کلب کے کپتان عبدالولی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنوری کرکٹ کلب نے 18.3 اوورز میں 110رنز بنائے جس میں ریاض 29 اور حبیب نے 26 جبکہ حیات اللہ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب طرف سے عباس نے 5 جبکہ ہدایت نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں باجوڑ ٹائیگرز کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جس میں رومان عالم41،عبدالرحمن 26 جبکہ ریاض شہزاد نے ناٹ 35 رنز بنائے۔
بنوری کرکٹ کلب کے طرف سے رحمت اللہ اور جنید1،1 3 وکٹ حاصل کی۔ عباس کو شاندار باؤلنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔