Ibn -e- Zafar

Ibn -e- Zafar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ibn -e- Zafar, Chitral, Kheshgi Bala.

09/08/2026

اپر چترال اور سوات کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے بعد اس نتیجہ پہ پہنچا ہوں ۔

کہ یہ میچ نہیں دیکھنا چاہیے تھا۔

زاہد حسین ایک ابھرتا ہوا نوجوان کھلاڑی ہونے کے ساتھ انتہائی با اخلاق اور نرم طبع انسان ہیں ۔ بہت ہی کم عمر میں کرکٹ کی د...
01/08/2026

زاہد حسین ایک ابھرتا ہوا نوجوان کھلاڑی ہونے کے ساتھ انتہائی با اخلاق اور نرم طبع انسان ہیں ۔ بہت ہی کم عمر میں کرکٹ کی دنیا میں نمایاں پہچان بنا چکا ہے ۔ اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف کھیل میں صرف کرتا ہے بلکہ ضروری سرگرمیوں جیسے پڑھائی وغیرہ میں بھی بھرپور استعمال کرتا ہے ۔ اپنی محنت اور لگن سے چھوٹی عمر میں ہی تعلیم و تعلم سے وابستہ ہے۔ سکول ٹیچر کے طور پر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
‎ایسے با اخلاق اور باکردار اساتذہ کی ہر جاہ ضرورت ہے ۔
‎آج کے دور میں جہاں نوجوان لڑکے غیر ضروری سرگرمیوں پہ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں وہی زاہد جیسے نوجوان اپنی پڑھائی کو ترجیحی بنیاد پر رکھتے ہیں ۔ اور تھوڑا وقت کھیل میں لگا کر اپنی جسمانی ساخت کو بھی برقرار رکھتے ہیں ۔
‎ایسے نوجوان دوسرے لڑکوں کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ نوجوانوں کو زاہد جیسوں سے سیکھ کر اپنی کیرئر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
‎کھیل میں مہارت رکھتے ہوئے بھی اسے مقصد نہیں بنایا ہے۔ بلکہ تفریحی حد تک کھیل سے وابستہ ہے۔

‎✍️۔۔۔۔۔۔ ابن ظفر

اگر آپ کا ذوق جزبہ بن جائے تو ہار ماننا آپ کے لیے خاصا مشکل ہوجاتا ہے ۔ زندگی کا کوئی بھی پہلو ہو ہار کو قبول کرکے اس سے...
30/07/2026

اگر آپ کا ذوق جزبہ بن جائے تو ہار ماننا آپ کے لیے خاصا مشکل ہوجاتا ہے ۔ زندگی کا کوئی بھی پہلو ہو ہار کو قبول کرکے اس سے سیکھ لینا ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ بلخصوص کھیل کے میدان میں روز نیا چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سے نمٹنا ہی ٹیم ورک کہلاتا ہے۔ جو کہ بہت اہم ہے۔
‎اسکے علاؤہ ہار کو قبول کرنے کی صلاحیت اور جیت کو برداشت کرنے کی ہمت اپنے اندر پیدا کرنا ہی کامیابی کا راز ہے۔ مائیدوق کرکٹ کلب میں کچھ ایسے ہی نوجوان لڑکے اپنی خداد داد صلاحیتوں سے علاقائی اعتبار سے کرکٹ کے میدان میں ایک نام کمائے ہیں ۔ دو ہفتوں کے اندر دو ایونٹ میں اچھی ٹیموں کو زیر کرکے فائنل اپنے نام کرنا نہ صرف غیر معمولی کارکردگی ہے بلکہ آپ کی محنت اور چاہنے والوں کے سپورٹ کا نتیجہ ہے۔
‎دو ہفتہ پہلے بیزبار کڑوم کوشٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم آج پھر شیتراغ کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل اپنے نام کرکے بہت سوں کو سرپرائز کیا ہے۔ محنت کسی بھی شعبے میں ہو اسکا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ یہ مائیدوق کرکٹ کلب نے بخوبی بتا دیا ہے۔
‎مائدوق ٹیم کو بہت بہت مبارکباد ۔ اور اگلے ایونٹ کے لیے دعا گو ۔

‎✍️۔۔۔۔۔۔ ابن ظفر

سوز کا اس دنیا سے رخصت ہونا ہمارے لیے دلسوز سانحہ ہے۔ بالخصوص ادب دوست انسان کی کمی ہمیشہ رہتی ہے۔ ادیب لوگ ویسے بھی ہما...
22/07/2025

سوز کا اس دنیا سے رخصت ہونا ہمارے لیے دلسوز سانحہ ہے۔ بالخصوص ادب دوست انسان کی کمی ہمیشہ رہتی ہے۔ ادیب لوگ ویسے بھی ہمارے معاشرے میں کھانے میں نمک کے برابر ہے۔ ادیب کا یوں چلے جانا معاشرے کے ساتھ ادب کا بھی نقصان ہے۔

اللہ پاک عبد الوکیل سوز کی کامل مغفرت فرمائے آمین۔

20/07/2025

ژانہ قرارو پھریتم تان غیچہ اُرارو پھریتم
ہجرو ٹونگٹانگ خَتانی لوان تہ دیدارو پھریتم

خدایا! مہ سار بشار کیاغ ارو دنیا رے کوسَن
تہ بُختوناسو دنیا الفتو ستھارو پھریتم

"بیروا عقُل اوا، دونیسام جواز مݰکیسام
اوشوتم عشِق البت مہمیزے انگارو پھریتم"

تُو شرافَتار نیسَؤ بارہا تہ سورار نِسیتائے
اوا ڈَخاؤ تہ سورو کندوری دستارو پھریتم

وُریو اچہ اوا دے کی اشرو غیچی ہنون
کوری گمبوریوت خݰَپ اُشوپی پرݱغارو پھریتم

ویزین میکَشان بزمہ کندوری ہو دریم ریکو مَت
مہ بیخ نِسیکو یارے! تہ میہو نیمارو پھریتم

تو البت نے پیسیتاؤ ہوستی مہ بوتیرو شُترو
تہ غوٹ خیاؔل تان پَزہ تھیسوم تہ یادگارو پھریتم

عمر خیال ⚘

کچھ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی قسمت لکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ دیکھنے اور سوچنے میں ناممکن بات لگ رہی ہے۔ مگر اس کو نظر انداز بھی...
11/07/2025

کچھ لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی قسمت لکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ دیکھنے اور سوچنے میں ناممکن بات لگ رہی ہے۔ مگر اس کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ کیونکہ آپ جس شعبہ میں ہوتے ہیں یا جانا چاہتے ہیں ۔ تو آپ کی محنت اس کے لیے آسانیاں پیدا کرکے راستہ ہموار کرتی ہے ۔ اور آپ بآسانی اس شعبے میں اپنا مقام بناتے ہیں ۔ گویا آپ اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے درست اور غلط راستہ چننے میں آزاد ہوتے ہیں ۔ آپ غلط سمت سفر کررہے ہیں تو ظاہری بات ہے آپ کی منزل اور آپ کا اختتام بربادی اور بھیانک ہوتی ہے ۔

آپ درست سمت اپنی انرجی صرف کرتے رہیں گے تو آپ آگے جا کے خوبصورت اور خودمختار منزل کو اپنا منتظر پائیں گے ۔

جو لوگ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر قسمت کو دوش دیتے ہیں ۔ محنت و مشقت سے کنی کتراتے ہیں ۔ وہ ہمیشہ شکوہ کناں ہی نظر آنے کے ساتھ روتے رہتے ہیں ۔

آج کل بہت کم نوجوان غیر ضروری معاملات سے خود کو محفوظ رکھ کر تعلیم جیسی اہم چیز پر محنت کرتے ہیں ۔ ان نوجوانوں میں ایک نام حفیظ اللہ بھائی کا بھی ہے۔ جو کہ ہمارے علاقے کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ کم عمری میں ہی ہمارے سکول میں کسی بڑے تجربہ کار استاد کی طرح پڑھاتے تھے۔ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھ کر ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے رہیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی سنوارتے رہیں اور ایک اور کامیابی حاصل کرکے ہمارے لیے باعث فخر بنیں ۔

ہمارے نوجوانوں کو حفیظ اللہ جیسے نوجوانوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ قسمت بھی دلیروں کے ساتھ دیتی ہے۔ اور محنت کرنا دلیر کا شیوہ ہے بزدل کا نہیں ۔

خبر کے مطابق حفیظ اللہ بھائی کو پرنسپل گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ موجودہ وقت میں موصوف ریٹائر محمد موسی صاحب کے بعد گہکیر سے محکمہ تعلیم میں پرنسپل گریڈ اٹھارہ کے واحد آفیسر ہیں۔ مزید ترقی کے لیے ہم دعا گو ہیں۔

✍ ۔۔۔۔۔۔ ابن ظفر

02/07/2025

❣🙏❣

26/06/2025

مہ برارو باچین خصوصی دعا کورور 😭

Address

Chitral
Kheshgi Bala
FOOTBALL

Telephone

+923064411499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibn -e- Zafar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share