بدلتا خانیوال

بدلتا خانیوال Journalists training office

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے معروف سیاسی وسماجی رہنما اور پٹرولیم ڈیلرز ...
09/02/2023

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے معروف سیاسی وسماجی رہنما اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب ھمایوں خان کے ھمراہ سابق ڈی ایس پی لیگل جناب راو بلند اختر کی وفات پر انکے بیٹے راو معیض بلند اختر سے تعزیت اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا۔اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر مشتاق،جناب شیخ محمد احسان قریشی اور جناب چوھدری خالد ارائیں بھی موجود تھے۔۔
جئیں تو ایسے۔۔۔

09 فروری 2023 بروز جمعرات

خانیوال (جے این این)خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک، ت...
08/02/2023

خانیوال (جے این این)خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی جانب سے جاری کئے گئے ھینڈ آوٹ سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاعات پر خانیوال کے نواحی علاقے حلیم شاہ میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارھا تھاکہ دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی پر شدید فائرنگ شروع کردی جسکے جواب میں سی ٹی ڈی نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس طرح ایک دہشت گرد مارا گیا اور اسکے تین ساتھی فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے۔ھلاک دھشت گرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے،عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشتگرد ملک بھر میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ کررہےتھےدہشتگرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوادہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا سی ٹی ڈی ملتان نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے خانیوال میں چھاپہ مارا تھا جبکہ اس وقوعے کی اطلاع ملتے ھی خانیوال پولیس،ایلیٹ فورس اور بڑی تعداد میں پولیس،ریسکیو 1122 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر گھروں کی تلاشی اور کھیتوں کا گھیراو کئے رکھا۔یہ بھی بتایا گیا کہ اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کا وسیع نیٹ ورک ھے اور پہلے بھی ایسی کارروائیاں ھوتی رہی ہیں۔۔۔

14/10/2022

بدلے گا یوں خانیوال
میاں جاوید ارائیں فلڈلائٹ فٹبال میلے میں دو ننھے فٹبالرز نے لطیف گراونڈ 168/10R میں مہمان خصوصی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں کو شیلڈ پیش کی تو منظر دیدنی تھا۔۔تسلیمات و اقرارو خوداعتمادی کی زندہ مثال سامنے آگئی۔۔آئیے دیکھیں تو۔۔۔
جئیں تو یوں نئی نسلوں سے پیار کرتے۔۔۔۔

12 اکتوبر 2022بروز بدھ

19/09/2022
جدید گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو میاں جاوید ارائیں کی قیادت میں ڈیرہ غازیخاں کے سیلابی علاقوں کے دورے پر ھمارے میزبان...
01/09/2022

جدید گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو میاں جاوید ارائیں کی قیادت میں ڈیرہ غازیخاں کے سیلابی علاقوں کے دورے پر ھمارے میزبان محترم المقام،سینیٹر اور جمعیت اھل حدیث کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب حافظ عبدالکریم جو کہ جید عالم اور انسانی ھمدردی سے عبارت ہیں۔جناب حافظ عبدالکریم نے ڈیرہ غازیخاں میں جو تعلیمی ادارے خاص طور بیٹیوں کے لئے قائم ادارے تو کسی نعمت سے کم نہیں۔مشکل میں گھرے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے انکے ادارے جس مربوط انداز میں کام کررہے ہیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔میاں جاوید ارائیں کی قیادت میں جب انکے مدرسے پہنچے تو حافظ عبدالکریم صاحب نے والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے میاں جاوید ارائیں کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔پورے ادارے کا دورہ کروایا۔آئے ھوئے سیلاب زدگان کو راشن تقسیم کیا اور پھر چوٹی زیریں کے نواحی علاقوں کادورہ کروایا جہاں ھر طرف پانی اور خیمہ بستیاں آباد تھیں۔واپسی پر جناب حافظ عبدالکریم نے اپنے زیتون ھوٹل پر حق میزبانی ادا کیا۔اس یادگار دورے میں جناب قاری سیف اللہ عابد، جناب طاھر بھٹی،جناب قمررضا شہزاد،جناب امتیاز علی اسد، جناب ندیم مغل، جناب چوھدری ارشاد فوٹو آرٹسٹ، جناب افضال مرزا بھی شریک رہے۔۔۔۔
ڈھیروں دعائیں احباب کے لئے۔۔۔۔

یکم ستمبر 2022بروز جمعرات

تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نےمیرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نےانجمن عاشقان رسول بستی نوناری نزد جہانیا...
29/08/2022

تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نے
میرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نے

انجمن عاشقان رسول بستی نوناری نزد جہانیاں پھاٹک خانیوال نے محفل نعت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا تو اس بابرکت اور نورانی محفل میں نامور سماجی شخصیت، ممبر پنجاب بار کونسل،سابق صدر بار جناب ملک محمد طارق نوناری کے ذریعے چئیرمین جدید گروپ میاں جاوید ارائیں کو شرکت کی دعوت ملی تو کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر قبول کر لی۔کہ۔۔۔سرکار بلاتے ہیں ایسی ذکر محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم والی محفل میں۔۔۔سٹیج پر بے حد پیاری اور شائستہ شخصیت صاحبزادہ عزیز الرحمن حامدی،جناب رانا مختار احمد نمبردار، جناب مسعود مجید ڈاھا،جناب فضل الرحمن رحمانی اور دیگر علماء و نعت خواں موجود تھے۔اس وجدانی محفل میں نعت خوانوں نے ذکر مصطفٰی کے وہ باب رقم کئے کہ دل شاد اور باغ باغ ھو گئے۔
جئیں تو ذکر مصطفٰی کرتے کرتے۔۔۔۔۔

29 اگست 2022بروز پیر

سناہٹے میں جان کے ہوش و حواس و دم نہ تھااسباب سارا لے گیا، آیا تھا اک سیلاب سااجڑی ھوئی یہ بستیاں کہ خواہشیں فنا ھوئیں۔۔...
28/08/2022

سناہٹے میں جان کے ہوش و حواس و دم نہ تھا
اسباب سارا لے گیا، آیا تھا اک سیلاب سا

اجڑی ھوئی یہ بستیاں کہ خواہشیں فنا ھوئیں۔۔۔صدا بھی گم ھو گئی۔۔آرزو بھی مٹ گئی۔۔یہ کیا کیا سیلاب نے کہ پانی پانی چار سو۔۔۔مایوسیوں کی اس دنیا میں جدید گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو جناب میاں جاوید ارائیں بنے امید اور بحالی کا استعارہ۔۔۔تونسہ اور نواحی علاقوں ناڑی، رٹے والا،بلوچ والا،ھرنڑ کے پانی میں گھرے اپنے لوگوں کو بڑے پیمانے پر راشن سے کی خدمت۔۔جان محمد جاوید ٹرسٹ کے رضاکاروں نے موسم،پانی اور دیگر رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر جناب طاھر بھٹی کی قیادت میں پانی میں گھرے دوردراز خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے روحانی اطمینان کا کیا سامان پیدا۔۔۔۔ابھی یہ پہلا مرحلہ جاری ہے۔اسکے بعد انشاءاللہ ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،فاضل پور میں بھی راشن تقسیم ھو گا۔پانی اترنے کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیرومرمت میں بھی پورا حصہ لیا جائے گا۔۔۔انشاءاللہ۔۔۔
اے اللہ کرم کی درخواست ہے۔۔۔

29 اگست 2022بروز پیر

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے سیاسی وسماجی شخصیات جناب مختار احمد نمبردار...
28/08/2022

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے سیاسی وسماجی شخصیات جناب مختار احمد نمبردار اور رانا محمد جمیل کے ھمراہ چک نمبر 2 اے ایچ میں رانا غلام حسن کے بیٹے رانا علم دین انتقال پر اجتماعی دعا،رکھ مخدوم میاں شمیر میں مہر عابد ریاض سیال کے بہنوئی مہر انور نول،چک نمبر 10 اے ایچ میں حاجی رانا عاشق اور محمد طارق کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔۔۔
جیتے رہیں اپنوں کے دکھ سمیٹتے۔۔۔

28 اگست 2022بروز اتوار

میر کارواں ۔۔۔۔اک مثال جاوداںمیاں جاوید ارائیں خانیوال قیادت کی صفات میں یہ وصف بنیادی ہے کہ اس کی سخن دلنواز ہو اور وہ ...
27/08/2022

میر کارواں ۔۔۔۔اک مثال جاوداں

میاں جاوید ارائیں خانیوال

قیادت کی صفات میں یہ وصف بنیادی ہے کہ اس کی سخن دلنواز ہو اور وہ قومی قیادت میر کارواں کی حیثیت رکھتی ہے اور میر کارواں وہ ہو جو ایسی بات کرے جس سے لوگوں کے دل مسخر ہوں جس کا ہر مخاطب یوں سمجھے کہ میر کارواں کی بات ہی میرے دل کی بات ہے اور اس قومی قیادت کی بات لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو اپیل کرے۔ اس لیے اقبال کہتا ہے:

ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق
یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق

اسلام آباد کے ڈی چوک میں جب ملک بھر کے کسان اپنے بجلی کے بلوں سے ایف پی اے(فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ)کے اخراج کا مطالبہ لے کر دھرنا دینے پہنچے تو ان کسانوں کی آواز بنے پاکستان کی سیاست میں خانیوال سے ھر دلعزیز رہنما میاں جاوید ارائیں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال
۔۔۔میاں جاوید ارائیں نے نہ صرف دھرنے میں شرکت کی۔انہوں نے کسانوں سے خطاب کرتے کسانوں کی پریشانیوں کا تفصیلی ذکر کرتے حکومت کو انتباہ کیا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرتی کا سینہ چاک کرکے اناج پیدا کرنے والے کاشتکار کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چنانچہ کسانوں کے اس بھرپور دھرنے اور احتجاج کے نتیجے میں حکومت نے فی الفور کسانوں کے بلوں سے ایف پی اے کے خاتمے کا اعلان کیا۔۔۔میاں جاوید ارائیں نے کسانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ھمیشہ اپنے کسانوں،مزدوروں، ھاریوں اور محکوم طبقے کے حقوق پر جدوجہد کے لئے تیار ہیں۔میاں جاوید ارائیں نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے کسانوں کی کھانے سے تواضع کی اور خاص طور پر آٹھ کسی خانیوال سے کسان رہنما رانا محمد اسماعیل کا شکریہ ادا کیا۔۔

ذرا تو عزم کر چل تو سہی ہے سامنے منزل
کوئی مشکل سے مشکل کام بھی مشکل نہیں ھوتا

جیتے رہیں سب کسان میرے

26 اگست 2022بروز جمعہ

رب العالمین اس طوفانِ برگ و باراں،سیلاب سے اپنی رحمت سے ہمیں نجات عطا فرمائے آمین۔ تمام متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا ...
26/08/2022

رب العالمین اس طوفانِ برگ و باراں،سیلاب سے اپنی رحمت سے ہمیں نجات عطا فرمائے آمین۔ تمام متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ جو اَمر ہمارے لئے بہترین ہے ہمیں اسی کے لئے چن لے آمین۔
دعا گو
میاں جاوید ارائیں

26 اگست 2022بروز جمعہ

Mian Mohammad Javaid Arain  Chairman Jadeed Group of Companies visited today a state of the art Veterinary Diagnostic fa...
25/08/2022

Mian Mohammad Javaid Arain Chairman Jadeed Group of Companies visited today a state of the art Veterinary Diagnostic facility , AVERROES LABORATORIES, in Islamabad which is being run under the guidance of Prof. Dr. Khalid Naeem Khawaja. This Lab also extends diagnostic services to Jadeed Farms.

Thursday 25 August 2022

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا لیس البرُ اَن تُوَلّوا وُجوھکم قِبَلَ المشرقِ والمَغْرِبِ الخ(بقرہ:۲۲)ترجمہ: ’’نیکی یہی نہیں ...
25/08/2022

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا لیس البرُ اَن تُوَلّوا وُجوھکم قِبَلَ المشرقِ والمَغْرِبِ الخ(بقرہ:۲۲)

ترجمہ: ’’نیکی یہی نہیں ہے کہ اپنا رخ مشرق ومغرب کی جانب کرلو؛ بلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ….. مال سے بے پناہ محبت کے باوجود اس کو اپنے رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں پر خرچ کرو۔

Address

Civil Line SP Chock Khanewal
Khanewala
58150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بدلتا خانیوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share