Al-Haidar Hockey Club Chak No.45/15L Mianchannu

Al-Haidar Hockey Club Chak No.45/15L Mianchannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Haidar Hockey Club Chak No.45/15L Mianchannu, Sports Team, Main Lahore Road near Mianchannu Toll Plaza Chak No. 45/15L Tehsil Mianchannu District Khanewal, Khanewal.

Al-Haidar Hockey Club (R) was built in 1982 Recently Al-Haider Hockey Club President is Asif Iqbal Shah
ہاکی کو پروموٹ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ ہاکی میں ورلڈ چیمپئن اور ورلڈ اولمپکس میں سونے کے تمغے اپنے سینے پر سجاۓ گا

عید کے دوسرے دن 22 مارچ بروز اتوار کو الحیدر ہاکی کلب (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام شادی شدہ الیون اور غیر شادی شدہ الیون کے ما...
23/03/2026

عید کے دوسرے دن 22 مارچ بروز اتوار کو الحیدر ہاکی کلب (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام شادی شدہ الیون اور غیر شادی شدہ الیون کے مابین ایک میچ کھیلا گیا شادی شدہ الیون نے تجربے کی بنیاد پر میچ 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا شادی شدہ الیون کی طرف سے شفیق جٹ سلیم گجر اور راجہ عمران نے جارحانہ کھیل پیش کیا شادی شدہ الیون کی طرف سے سر پرست اعلیٰ الحیدر ہاکی کلب (رجسٹرڈ) جناب آصف اقبال شاہ صاحب نے تینوں گول اسکور کیے غیر شادی شدہ الیون کی طرف سے ایک گول محمد حمزہ جونئیر اور ایک گول عمر فاروق کی جانب سے کیا گیا اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض جناب اسد اقبال شاہ صاحب نے سر انجام دیے

22/03/2026

الحمدللہ 21 مارچ بروز ہفتہ کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عید کے دوسرے دن سے ایک ہاکی سیریز کروانے کا فیصلہ ہوا اور یہ ہاکی سیریز 3 دن تک جاری رہے گی اور تمام کھلاڑیوں کو اس موقع پر زمہ داری بھی دی گئی اور 3 سے 4 ماہ بعد ایک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا الحیدر ہاکی کلب (رجسٹرڈ) کے ٹیم ڈائریکٹر جناب اسد اقبال شاہ صاحب نے واضح کیا ہے کہ آنے والے 3 سے 4 ماہ ہاکی کیلیے بہت اہم ہیں جس میں پوری قوت کے ساتھ کھلاڑی محنت کریں گے اور ٹورنامنٹ کے لیے ایک نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی اس موقع پر الحیدر ہاکی کلب (رجسٹرڈ) کے ہیڈ کوچ جناب محمد شفیق جٹ صاحب اور کپتان جناب احسان قمر صاحب اور دیگر کھلاڑی اور عہدیداران بھی موجود تھے

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کو شکست اور فائنل میں کوالیفائی کرنے پر اور ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ م...
07/03/2026

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کو شکست اور فائنل میں کوالیفائی کرنے پر اور ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان جناب عماد شکیل بٹ صاحب آبدیدہ ہوگئے 🥹🥹

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کل فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شام 6:30 بجے میدان میں اترے گ...
06/03/2026

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کل فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شام 6:30 بجے میدان میں اترے گی

ماشاءاللہ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں پہنچنے اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر جشن منا رہے ہیں ...
06/03/2026

ماشاءاللہ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں پہنچنے اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر جشن منا رہے ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سر بسجود ہو کر شکر کر رہے ہیں

ماشاءاللہ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید پاکستان ہاکی ٹیم کی فتح پر اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر پرجوش نظر آ...
06/03/2026

ماشاءاللہ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید پاکستان ہاکی ٹیم کی فتح پر اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر پرجوش نظر آ رہے ہیں

الحمدللہ
06/03/2026

الحمدللہ

06/03/2026

انتظار کی گھڑیاں ختم
پاکستان نے تاریخ رقم کر دی
پاکستان کی دس سال بعد اونچی اڑان ہاکی رینکنگ میں بہتری اور ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنا منہ بولتا ثبوت

06/03/2026

ہاکی شائقین کے لیے اچھی خبر
پاکستان ہاکی ٹیم نے آٹھ سال بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کا شاندار کم بیک جاپان کے دو گول کی برتری کو برابر کیا اور کچھ سیکنڈز بعد ہی ایک گول ک...
06/03/2026

چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کا شاندار کم بیک جاپان کے دو گول کی برتری کو برابر کیا اور کچھ سیکنڈز بعد ہی ایک گول کی برتری بھی حاصل کر لی ایک ہارے ہوئے میچ کو جیت میں تبدیل کیا پاکستان کی جانب سے گول کیپر علی رضا نے جاپان کا ایک پینلٹی اسٹروک بھی روکا پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی اور ایک تیر سے دو شکار کر لیے پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں جگہ بنا لی اور آٹھ سال بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2026 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا

Address

Main Lahore Road Near Mianchannu Toll Plaza Chak No. 45/15L Tehsil Mianchannu District Khanewal
Khanewal
58000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Haidar Hockey Club Chak No.45/15L Mianchannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category