06/03/2026
انگلینڈ کے سابق فاسٹ باولر سٹورٹ براڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کی جیت کو مشکوک قرار دیا اسکائی اسپورٹس کے پروگرام سٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ اچھا میچ ہوا دونوں ٹیموں نے آخر تک مقابلہ کیا لیکن پندرہ اوورز کے بعد بھارت کی جانب سےگیند تبدیل کیا گیا اور امپائر نے فورا ان کے بات تسلیم کرکے گیند تبدیل کردیا اس کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہونے لگا اور بھمرا جس اینڈ سے باولنگ کیلئے آیا وہی گیند اس کو تھمادیا گیا اس مردہ وکٹ پر گیند تبدیلی کے بعد بھمرا کا گیند ریورس سوئنگ ہونے لگا جہاں جوفر آرچر گیند کو سوئنگ بھی نہیں کرسکا ریورس سوئنگ تو دور کی بات ہے میرے خیال میں گیند اگر بھارت کی بلے بازی کی وقت انگلینڈ نے تبدیل نہیں کیا حالانکہ زیادہ چوکے اور چھکے بھارت نے بھی مارے ہے پندرہ اوور کے بعد امپائر سے گیند تبدیل کرنا بہت سوالات کو جنم دیتا ہے بطور ایک فاسٹ باولر کے میں یہ جانتا ہوں کہ اس وکٹ میں جان نہیں تھی یہاں گیند تبدیلی کے بعد بھمرا کے گیندوں کا ریوس سوئنگ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے اس طرح ریورس سوئنگ تو انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی نہیں ہوتا ہے