District Hockey Association Khairpur Mir's Sindh

District Hockey Association Khairpur Mir's Sindh DISTRICT HOCKEY ASSOCIATION KHAIRPUR MIRS SINDH

ینگ ہاکی کلب لقمان خیرپور اور انڈر 17سندھ ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سنییر ہاکی کھلاڑی اور  ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور ...
09/06/2026

ینگ ہاکی کلب لقمان خیرپور اور انڈر 17سندھ ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سنییر ہاکی کھلاڑی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور کے لیگل ایذوائزر ایڈووکیٹ سید شاہ زیب عباس زیدی نے گزشتہ روز گورنر سندھ جناب سید نہال ہاشمی صاحب کو گورنر سندھ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔اور خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی جس کی تصویری جھلکی۔

With Pakistan Hockey Federation – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
08/06/2026

With Pakistan Hockey Federation – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

یاور حسین پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرررپورٹ۔۔طاہر لطیفاسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو س...
08/06/2026

یاور حسین پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

رپورٹ۔۔طاہر لطیف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 20 کے افسر یاور حسین کو پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یاور حسین اس وقت حکومت پنجاب میں خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں تبادلہ کرکے بین الصوبائی رابطہ (IPC) ڈویژن کے تحت پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر معیاری شرائط و ضوابط کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نئے ڈائریکٹر جنرل کو چارج سنبھالنے کے بعد چارج رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ، قومی اسپورٹس فیڈریشنز کی نگرانی اور اسپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کا مرکزی ادارہ ہے، جو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت کام کرتا ہے۔

یاور حسین کی تعیناتی کو ملکی کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔

06/06/2026

حیدر حسین سابق سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن(قومی کھیل ہا کی کی خدمات کردہ ہیرو آف قومی کھیل پاکستان )

‎سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا سندھ بھر میں سمر ہاکی کیمپ جاری - بیرسٹر مرتضیٰ وہاب و اکبر علی قائم خانی کی ہدایت پر نوجوان ٹ...
06/06/2026

‎سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا سندھ بھر میں سمر ہاکی کیمپ جاری - بیرسٹر مرتضیٰ وہاب و اکبر علی قائم خانی کی ہدایت پر نوجوان ٹیلنٹ کو مفت تربیت

‎کراچی: صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سیکرٹری SHA اکبر علی قائم خانی کی خصوصی ہدایت پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سمر ہاکی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
‎ان کوچنگ کیمپز میں پاکستان کے نامور اولمپینز اور کوالیفائیڈ کوچز نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کی تکنیک سکھا رہے ہیں۔
سیکرٹری ‎سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے مطابق کیمپز میں کھلاڑیوں کے لیے ہاکی کا سامان اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام سندھ کے ہر ڈویژن - کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ - میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
‎کیمپز میں ایڈمیشن اب بھی اوپن ہیں۔ خواہشمند کھلاڑی اپنے قریبی ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل ایسوسی ایشن عہدیداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

‎بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور SHA کا مقصد گراس روٹ لیول پر ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنا اور نئی نسل کو عالمی معیار کی کوچنگ دینا ہے۔

‎منجانب
‎سندھ ہاکی ایسوسی ایشن

صدرڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نے ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور کی جانب سے اپنا ایک پریس اسپوڑس بیان ج...
06/06/2026

صدرڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور سید ذاکر حسین زیدی نے ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور کی جانب سے اپنا ایک پریس اسپوڑس بیان جاری کرتے ہوۓ کہا ہے کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کو اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کو جاپان میں کھیلے گئے انڈر 18 ایشیا کپ میں قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ امید ظاہر کی مستقبل میں یہ ہیروز پاکستان کا نام اونچا کریں گے۔

04/06/2026
04/06/2026

Address

Iqbal House . 359 Raja Veer Luqman Khairpur
Khairpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Hockey Association Khairpur Mir's Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share