13/02/2026
📣 شکریہ اور اعزاز کا لمحہ! ⚽🙏
کاٹلَنگ فٹبال اکیڈمی کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے کھلاڑی احمد جمال اور عباس اکبر کو شاندار کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نے تعریفی اسناد سے نوازا۔
ہم دل سے ڈی پی او مردان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نوجوانوں کی محنت کو سراہ کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ اعزاز نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔
ایک بار پھر ڈی پی او مردان کا تہِ دل سے شکریہ! 🙏🌟