KCL

KCL Khudian Cricket League

17/07/2025

💧 میدان میں پانی نکالنے کا عمل جاری 💧

ٹورنامنٹ کی انتظامیہ گراؤنڈ سے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکال رہی ہے۔ یہ سب کچھ عوام کی محبت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ ان شاءاللہ یہ ٹورنامنٹ شاندار ہوگا!

میری بلدیہ کمیٹی سے پُرزور گزارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ ان کی جانب سے تاحال کوئی مثبت ردِعمل موصول نہیں ہو رہا۔

یہ ٹورنامنٹ صرف کھیل نہیں، ہمارے علاقے کی پہچان ہے!
آئیں! مل کر اسے کامیاب بنائیں۔ 🙌🏏

📢 وضاحتی بیان 📢کچھ دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کی جا رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو دعوت نہیں دی جا رہی۔ہم و...
13/07/2025

📢 وضاحتی بیان 📢

کچھ دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کی جا رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو دعوت نہیں دی جا رہی۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان شاء اللہ یہ ٹورنامنٹ سیاست سے بالکل پاک ہے اور اس کا مقصد صرف عوام کی خوشی اور نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔

ہم نے سب سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت دی ہے اور مزید بھی سب کو مدعو کیا جائے گا۔

جواد ابراہیم صاحب خود ایک اسپورٹس مین ہیں، ان سے ہماری ملاقات ہو چکی ہے اور وہ ان شاء اللہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ اسی طرح رانا شاہد صاحب سمیت دیگر معزز مہمان بھی آئیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ کسی مخصوص جماعت یا سیاسی گروپ کا نہیں بلکہ سب کا ایونٹ ہے۔ جو لوگ انتظامی نمائندے رہے ہیں، انہیں سب سے پہلے مدعو کرنا ہمارا اخلاقی فرض تھا۔ باقی تمام دوستوں کو بھی عزت و احترام کے ساتھ دعوت دی گئی ہے اور مزید بھی دی جائے گی۔

🌿 برائے مہربانی اس ٹورنامنٹ کو سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

12/07/2025

آج سید عبد الرحمان شاہ صاحب نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے لیے ہر ممکن تعاون فوراً فراہم کیا۔ ہم ان کی محبت اور خلوص کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ان کی آمد نے ہمارے KCL ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیے۔ بے شک ان کی موجودگی ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی۔

🌸 دل کی گہرائیوں سے شکریہ 🌸

12/07/2025

آجKCL ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہماری اہم ملاقات رانا ارشاد صاحب (سٹی صدر قصور مسلم لیگ ن) سے ہوئی۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہر طرح کے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور اپنے قیمتی وقت کے ساتھ ہمارا حوصلہ بڑھایا۔

🏏 ہم ان کی سپورٹ اور محبت پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔
یہی جذبہ ہمارے ٹورنامنٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

رانا ارشاد صاحب KCL کے اہم اسپانسرز میں شامل ہیں۔
ان کے تعاون کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

11/07/2025

معروف سماجی شخصیت چوہدری عمران طور عرف کالو بوس نائب صدر انجمن تاجران رانا اسد خان اور میاں عبد الرحیم کے ہمراہ خصوصی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے KCL ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو اپنی بھرپور حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے نقد رقم سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

ہم چوہدری عمران طور صاحب، رانا اسد خان صاحب اور میاں عبد الرحیم صاحب کے قیمتی تعاون اور کھیل کے فروغ میں دلچسپی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آج رانا وسیم عباس (CEO) عائشہ ٹاؤن اور رانا اسلم صاحب سے ان کے آفس میں KCL ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئ...
11/07/2025

آج رانا وسیم عباس (CEO) عائشہ ٹاؤن اور رانا اسلم صاحب سے ان کے آفس میں KCL ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ انہوں نے اپننگ تقریب میں اپنی شرکت کی پُرخلوص یقین دہانی کروائی۔ ہم ان کی اس محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

Address

Khudian Khas
Kasur
55030

Telephone

+923024092046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KCL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KCL:

Share

Category