14/06/2026
انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر سب سے زیادہ بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 356 بین الاقوامی میچز میں 37 مرتبہ بلے بازوں کو پہلی ہی گیند پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان ہی کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس ہیں، جنہوں نے 262 بین الاقوامی میچز میں 31 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق تیز رفتار باؤلر بریٹ لی موجود ہیں، جنہوں نے 221 بین الاقوامی میچز میں 28 مرتبہ بلے بازوں کو ان کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔
یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ وسیم اکرم، وقار یونس اور بریٹ لی نئے بلے بازوں کیلئے سخت امتحان سے کم نہ تھےاور ابتدائی اوورز میں کوئی بھی بیٹر ان کو آسانی سے کھیل نہیں پاتا تھا
ایک دور تھا کہ پاکستان اپنے بولرز کیلئے جانا جاتاتھا،مگر اب پورے سرکٹ میں کوئی ایک بولر بھی ایسا نہیں ہے جسے دیکھ کر بیٹر کے دل میں کوئی خوف پیدا ہو،
کاش کہ وہ دور لوٹ آئے جس دور میں پاکستانی بولرز خوف کی علامت بنے ہوئے ہوتے تھے
۔ 🦆🔥🏏