26/04/2026
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
Karachi Championship 2026 میں شاندار مقابلوں کے بعد مختلف کیٹیگریز کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
انڈر نائنٹین کیٹیگری میں Abrish Fatima، جو کہ Hasanabad Table Tennis Club سے تعلق رکھتی ہیں، نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل (تھرڈ پوزیشن) حاصل کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
دوسری جانب ویٹرنز کیٹیگری میں Muhammad Zafar Khan، جو Hasanabad Table Tennis Club سے وابستہ ہیں، نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ان کی کامیابی کو شائقین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شہر بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ کراچی میں ٹیبل ٹینس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔