10/03/2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل۔
حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول۔
فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔
پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل شروع، آخری تاریخ 13 مارچ۔