02/09/2026
الحمدللہ!
آج قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے تعلیم ممکن پراجیکٹ کے تحت 50 سے زائد یونیورسٹی طلبہ و طالبات کے ساتھ Impactful Life Session کرنے کا موقع ملا۔
نوجوانوں کے ساتھ زندگی کے مقصد، وژن، اہداف اور ایک بامعنی اور مؤثر زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو ایک انتہائی خوبصورت اور متاثر کن تجربہ تھا۔
میرا یقین ہے کہ اگر ہمارے نوجوان اپنی زندگی کا مقصد سمجھ لیں، واضح وژن بنائیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے درست سمت میں محنت کریں تو وہ نہ صرف اپنی زندگی بلکہ معاشرے میں بھی ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
قاسم علی شاہ صاحب کا خصوصی شکریہ کہ وہ نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے نوجوانوں کے لیے حقیقی معنوں میں باعثِ اثر و تبدیلی بنائے۔ آمین