27/02/2026
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سلیم عرب (سابقہ قومی ٹیم اور کے پی ٹی کے کھلاڑی) کے انتقال پر موسی لاشاری فٹبال کلب کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے
صدر فیصل بروہی ، جنرل سیکریٹری سلیم سماء و تمام کھلاڑی آفیشلز نے مرحوم کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیم عرب مرحوم پاکستانی فٹبال کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
موسی لاشاری فٹبال کلب رجسٹرڈ ڈی ایف اے ساوتھ کراچی