17/06/2026
کرکٹر تو تبلیغ میں نکلتے رہتے ہیں، مگر شاید یہ پہلا موقع ہے کہ ایک معروف قومی کھلاڑی نے باقاعدہ عالمِ دین بن کر تدریس کا میدان سنبھال لیا ہے۔
Usman Shinwari نے کرکٹ کی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد دینی تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں وہ Maulana Tariq Jamil کے مدرسے میں داخل ہوئے تھے اور کرکٹ سے بھی بڑھ کر عالمِ دین بننے کی خواہش رکھتے تھے۔
2019 میں پاکستان کی جانب سے اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد انہوں نے مکمل طور پر دینی تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کر دی۔ عثمان شنواری کے مطابق انہیں پی ایس ایل، بنگلہ دیش لیگ اور دیگر کرکٹ مواقع بھی میسر آئے، لیکن ان کی اولین ترجیح ہمیشہ علمِ دین رہی۔
آج وہ ایک جانب اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایک مدرسے میں فی سبیل اللہ تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے مکمل مطمئن ہیں اور اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں دینِ اسلام کی خدمت کا موقع عطا فرمایا۔
یاد رہے کہ عثمان شنواری پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 ون ڈے، 16 ٹی20 انٹرنیشنل اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جبکہ Pakistan Super League میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
واقعی یہ اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے دین کا کام لینا چاہے تو اسے عزت، شہرت اور دنیاوی مواقع کے باوجود اپنے دین کی خدمت کی طرف متوجہ فرما دیتا ہے۔