جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14

جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14 حلقہ امیر جناب حیات خان خاکی
جنرل سیکرٹری مولانا ضیاءالرحمن حسن زئی

جمعیت علماء اسلام یوسی 14 کی مجلس عمومی کا اجلاس جاری ہے جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14...
30/09/2025

جمعیت علماء اسلام یوسی 14 کی مجلس عمومی کا اجلاس جاری ہے

جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14 مولانا ضیاءالرحمن حسن زئی حلقے کی رپورٹ اور سابقہ کارگزاری پیش فرما رہے ہیں

16/08/2025

`اجلاس برائے مجلس عاملہ`

جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14 کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ کل بمورخہ اگست 2025 بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد محمدی میں
> *حلقہ امیر حیات خان خاکی* کی صدارت میں منعقد ہوا

✨ اجلاس کا آغاز مولانا ضیاء اللہ خوشابی کی تلاوت سے ہوا

✨ اجلاس کی کاروائی
> *حلقہ جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن حسن زئی* نے چلائی

✨ اجلاس میں ارکان مجلس عاملہ سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی

✨ شرکائے اجلاس نے ایجنڈوں پر اپنی آراء و تجاویز پیش کیں

`اجلاس میں درج ذیل فیصلے ہوئے`
🔹 ان شاءاللہ حلقے کی سطح پر ہر پندرہ دن بعد درس قرآن کا اہتمام کیا کیا جائے گا پہلا درس قرآن 24 اگست 2025 بروز اتوار کو ہوگا
🔹 مجلس عاملہ کے جو ساتھی مسلسل غیر حاضر ہیں ان سے ملاقات کرکے وجہ پوچھی جائے گی عدم دلچسپی یا غیر معقول عذر کی بنا پر ان سے عہدہ لے کر کسی دوسرے ساتھی کو دے دیا جائے گا
🔹 ان شاء اللہ جلد مجلس شوریٰ تشکیل دی جائے گی اور ان کی لسٹ بالائی جماعت کو حوالہ کردی جائے گی
🔹جماعت کی مزید فعالیت کے لئے مجلس عاملہ کے ارکان دیگر ساتھیوں سے ملاقاتیں کریں گے

✨اجلاس میں یوسی سرپرست مفتی عبدالعلیم حسن زئی، یوسی امیر حافظ فیروز خان حسن زئی نے بطور خاص شرکت کی

✨اجلاس میں یوسی مالیات بھائی عبدالمجید، معاون مالیات عدنان خان یوسفزئی اور یوسی سالار نجیب خان بڑیچ نے شرکت کی

✨تمام شرکاء اجلاس نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ جماعتی کام کو احسن طریقے سے آگے بڑھانے، حلقے اور یوسی میں جماعت کو مزید فعال کرنے کا عزم کیا

✨اجلاس کا اختتام مفتی غلام اللہ کشمیری صاحب کی دعا سے ہوا

`جاری کردہ`
> *شعبہ اطلاعات ونشریات جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14 منگھوپیر ٹاؤن کراچی غربی*

Address

نیو میانوالی کالونی نزد نیا ناظم آباد منگھوپیر ٹاؤن کراچی
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت علماء اسلام حلقہ نیو میانوالی کالونی یوسی 14 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share