07/07/2026
💔💔💔
بات صاف ہے پاکستان جیسے ممالک جہاں فٹبال میں دلچسپی نام کی کوئی چیز نہیں انہیں فٹبال دیکھنے کا دیوانہ رونالڈو نے بنایا
وہ شاید سب سے بڑا کھلاڑی نہ ہو مگر وہ سب سے زیادہ دلوں پر راج کرنے والا ضرور ہے
ہم سے تو کوئی یہ پوچھ لے کہ فٹبال کے کسی کھلاڑی کا نام بتائیں تو رونالڈو سے آگے بولتی ہی بند ہوجاتی تھی
بھائی ہمیں فٹبال کا نالج تو ہے نہیں مگر اتنا معلوم اپنی زندگی میں کبھی ایسا کھلاڑی نہیں دیکھا جس کی پوری دنیا ہی دیوانی ہو، جو دنیا کہ کونے کونے میں جانا جاتا ہو ، اور جس سے لوگ دیوانہ وار محبت کرتے ہوں ، جو جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا انسان بھی ہے
جی ہاں ورلڈکپ نہ مل سکا مگر کروڑوں وہ نوجوان جو کھیل کھیلتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی کھیل ہو "رونالڈو " ان کا پسندیدہ ترین اتھلیٹ رہے گا
گڈ بائے ٹو آل ٹائم لیجنڈ آف دی گیم 🤎