Rana Autos Jauharabad

Rana Autos Jauharabad Welcome to Rana Autos Jauharabad, Your trusted partner for high_quality motorcycle spare parts at wholesale rates.🛵

ہمیں ہمیشہ اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیےایک باغ میں ہر پھول ایک ہی دن نہیں کھلتا۔ گلاب اپنی خوشبو پر ناز نہیں کرتا،...
25/07/2026

ہمیں ہمیشہ اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے
ایک باغ میں ہر پھول ایک ہی دن نہیں کھلتا۔ گلاب اپنی خوشبو پر ناز نہیں کرتا، چنبیلی اپنے رنگ پر افسوس نہیں کرتی، سورج مکھی یہ نہیں سوچتی کہ میں گلاب کیوں نہیں ہوں۔ ہر پھول کو اس کا موسم، اس کی خوشبو اور اس کا مقام اللہ نے الگ دیا ہے۔
بالکل اسی طرح... کسی کے حصّے میں دولت آئی، کسی کے حصّے میں صحت، کسی کو محبت ملی، کسی کو صبر، کسی کو اولاد، کسی کو تنہائی، اور کسی کو آزمائش۔ اگر اللہ نے سب کو ایک جیسا بنایا ہوتا، تو شکر، صبر، امید اور دعا کا حسن ختم ہو جاتا۔
کبھی اپنی زندگی کا حساب دوسروں کی نعمتوں سے مت لگائیں، کیونکہ آپ کو صرف ان کی مسکراہٹ نظر آتی ہے، ان کے آنسو نہیں۔
ہو سکتا ہے جس نعمت پر آپ کسی سے رشک کر رہے ہوں، اسی نعمت کی قیمت وہ راتوں کی بے خوابی، خاموش آنسوؤں اور دل کے زخموں سے ادا کر رہا ہو۔ ...اس لیے
اپنی نگاہ دوسروں کی پلیٹ پر نہیں، اپنے رب کی عطاؤں پر رکھیں۔ جو شخص اپنے پاس موجود نعمتوں کو پہچان لیتا ہے، اس کے دل سے محرومی کا احساس ختم ہو جاتا ہے۔ اور جو ہر حال میں الحمدللہ کہنا سیکھ لیتا ہے، اللہ اس کے دل کو ایسا سکون عطا کرتا ہے جو دنیا کی کوئی دولت نہیں خرید سکتی۔
اپنی زندگی کا موازنہ کسی اور کی زندگی سے نہ کریں، کیونکہ اللہ ہر بندے کے لیے الگ کہانی، الگ امتحان اور الگ انعام لکھتا ہے۔ جو آپ کے پاس ہے، شاید کسی اور کی برسوں کی دعا ہو۔ اس لیے شکر ادا کریں کیونکہ شکر کرنے والا دل کبھی حقیقی معنوں میں محروم نہیں رہتا۔

25/07/2026

تخت بھائی کی سڑکوں کے مناظر

عمران خان کی بہن کے استقبال کیلئےعوام نکل آئے

یاد تو آتی ہوگی !!!
23/07/2026

یاد تو آتی ہوگی !!!

جائیداد کے لیے نہیں، بلکہ 'اپنی بوڑھی ماں' کی خدمت کے لیے عدالت پہنچ گئے!عام طور پر جب دو بھائی عدالت جاتے ہیں تو جھگڑا ...
22/07/2026

جائیداد کے لیے نہیں، بلکہ 'اپنی بوڑھی ماں' کی خدمت کے لیے عدالت پہنچ گئے!
عام طور پر جب دو بھائی عدالت جاتے ہیں تو جھگڑا وراثت یا زمین کا ہوتا ہے، مگر سعودی عرب کی عدالت میں سفید داڑھی والے 'حزام الغامدی' اور اس کے چھوٹے بھائی کا مقدمہ انوکھا تھا۔ دونوں اپنی ضعیف ماں کو اپنے پاس رکھنے کے حق کے لیے لڑ رہے تھے۔
بڑا بھائی حزام روتے ہوئے بولا: "جناب! میں نے برسوں ماں کو سینے سے لگائے رکھا ہے، مجھ سے میری جنت نہ چھینیں!" جبکہ چھوٹے بھائی کی دلیل تھی کہ "حزام اب خود بوڑھے ہو چکے ہیں، ماں کی خدمت کا بوجھ اب میرے جوان کندھوں پر ہونا چاہیے تاکہ بھائی آرام کر سکیں۔"
جج نے مجبور ہو کر ضعیف ماں سے پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں؟ بوڑھی ماں نے روتے ہوئے کہا: "جج صاحب! میرے دونوں بیٹے میری دو آنکھیں ہیں، ایک کو چنوں گی تو دوسری سے محروم ہو جاؤں گی!" ماں فیصلہ نہ کر سکی تو جج نے چھوٹے بھائی کی بہتر صحت کو دیکھتے ہوئے ماں کی کفالت اسے سونپ دی۔ فیصلہ سنتے ہی بوڑھا حزام وہیں زمین پر گر کر بچوں کی طرح دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ وہ کوئی جائیداد نہیں ہارا تھا، بلکہ اس کے ہاتھوں سے ماں کی خدمت کا وہ قیمتی موقع چھن گیا تھا جو اس کے لیے ہر دولت سے بڑھ کر تھا۔
یہ کہانی آج کے اس دور کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جہاں لوگ بوڑھے ماں باپ کو بوجھ سمجھتے ہیں
سعودی عرب کا وہ سچا واقعہ جب دو بھائی جائیداد کے لیے نہیں، بلکہ 'اپنی بوڑھی ماں' کی خدمت کے لیے عدالت پہنچ گئے!

22/07/2026
20/07/2026

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، اور اب فیصل آباد کی سڑکوں پر عوام کا غصہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

ن لیگ کی حکومت اور جعلی وزیراعلیٰ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، اور اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔


20/07/2026

میں نے سات دن جیل بھی کاٹی ہے، قسم سے! آپا کو، ساروں کو پتا ہے… مجھے ڈی چوک سے پکڑا تھا

19/07/2026

بونیر میں ہزاروں کی تعداد میں عوام عمران خان کی بہن علیمہ خان کے استقبال کیلئے سڑکوں پر نکل آئی
عوام گھروں کی چھتوں سے مناظر کا مشاہدہ کررہی ہے، یہ تاریخی مناظر ہیں

19/07/2026

ابھی علیمہ خان بونیر نہیں پہنچیں اور بونیر میں پہلے ہی ہزاروں افراد نکل آئے ہیں، یہ عوام عمران خان کی بہن کے استقبال کیلئے نکلی ہوئی ہے

Address

Bank Road
Jauharabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Autos Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category