PM Volunteers Tiger Force Jaranwala

PM Volunteers Tiger Force Jaranwala Volunteers

14/11/2023
16/04/2022

آج 16 دسمبر کو شہدائے APS پِشاور کی یاد میں تحصیل سیکرٹری گُڈ گورننس جڑانوالہ محترم جناب رانا فرخ نعیم صاحب کی سربراہی م...
16/12/2020

آج 16 دسمبر کو شہدائے APS پِشاور کی یاد میں تحصیل سیکرٹری گُڈ گورننس جڑانوالہ محترم جناب رانا فرخ نعیم صاحب کی سربراہی میں گڈ گورننس آفس سے لیکر اسِسٹنٹ کمِشنر کے آفس تک ٹائیگرز فورس واک کا اِنعقاد کِیا گیا جِس میں ہیڈ مینجمنٹ رانا جابر حنیف ، ایکٹیوٹی انچارج فُرقان احمد ، آئی ٹی ممبر رائے خُرم اور سوشل میڈیا ایڈوائزر ابرار احمد مِرزا نے بھی شِرکت کی ، دیگر ٹائیگرز فورس ممبرز بھی واک میں شامل تھے واک کے اِختتام پر شمعیں روشن کی گئیں اور فاتح خوانی کی گئی

Tehsil Secretary Good Governance Jaranwala Rana Farukh Naeem Advocate Distributing Appreciation and Training Certificate...
14/11/2020

Tehsil Secretary Good Governance Jaranwala Rana Farukh Naeem Advocate Distributing Appreciation and Training Certificates to Tiger Force Members of Jaranwala with District Secretary Good Governance Faisalabad Major Abdul Rehman Rana, Additional Commissioner Khalid Gujar and Madam Najma Principal Quaid-e-Azam Academy Faisalabad

23/10/2020
ضلعی سیکرٹر ی گڈ گورنس میجر عبدالرحمن رانا نے ریسکیو 1122 اور محکمہ ماحولیات کے تعاون سے ٹائیگر فورس کے لیے تر بیتی ورکش...
23/10/2020

ضلعی سیکرٹر ی گڈ گورنس میجر عبدالرحمن رانا نے ریسکیو 1122 اور محکمہ ماحولیات کے تعاون سے ٹائیگر فورس کے لیے تر بیتی ورکشاپ کا احتمام کیا جس میں ٹائیگرز کو بنیادی لائف سیفٹی کورس کروایا جا رہا ہے دو دن کی ورکشاپ کا آج پہلا دن تھا۔
ورکشاپس ضلع فیصل آباد کی تمام تحصیلوں کے ٹائیگر فورس کے ممبران کو کروایا جا رہا ہے آج تحصیل جڑانوالہ اور جھمرہ کے ممبران ٹائیگر فورس کو ٹریننگ دی گئی۔
کورس مکمل کرنے پر ممبران کو اسناد دی جائیں گی۔
جڑانوالہ سے رانا فرخ نعیم ایڈووکیٹ تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ ورکشاپ میں شرکت کی ۔
اس موقع پر رانا فرخ نعیم ایڈووکیٹ نے ٹریننگ سیشن منعقد کروانے پر ضلعی سیکرٹری میجر عبدالرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ٹریننگ سے ٹائیگر فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

سموگ کی روک تھام کے لئے آج ضلعی سیکر ٹری گڈ گورننس میجر عبدالرحمن کی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے میٹنگ۔میٹنگ میں تحصیل سیکر...
10/10/2020

سموگ کی روک تھام کے لئے آج ضلعی سیکر ٹری گڈ گورننس میجر عبدالرحمن کی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے میٹنگ۔
میٹنگ میں تحصیل سیکر یٹری گڈ گورننس رانا فرخ نعیم،محکمہ زراعت کے افسران ،ریونیو افسران اور نمبردران نے شرکت کی۔

16/09/2020

تحصیل سیکرٹری گڈ گورنس رانا فرخ نعیم ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹری گڈ گورننس میجر عبدالرحمان رانا کی ہدایات پر ٹائیگر فورس ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں- اس موقع پر سیکرٹری گڈ گورننس نےکہا کہ ٹائیگر فورس نے کرونا وباء کے خاتمے میں فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے-اس کے علاوہ ٹائیگر فورس جڑانوالہ نے اپنا دس ہزار پودوں کا ٹارگٹ بروقت مکمل کر لیا ہے اس لیے ٹائیگر فورس ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد تقسیم کی گئی ہیں-

08/09/2020

تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس جڑانوالہ رانا فرخ نعیم ایڈوکیٹ نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کھڑیانوالہ میں ایکس سروس میں سوسائ...
06/09/2020

تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس جڑانوالہ رانا فرخ نعیم ایڈوکیٹ نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کھڑیانوالہ میں ایکس سروس میں سوسائٹی کی جانب سے منعقدکروائی گئی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام ایکس سروس مین سو سائٹی کے سربراہ اور ضلعی سیکر ٹری گڈ گورننس فیصل آباد میجر عبدالرحمن نے کیا۔
تقریب میں ایم۔این۔اے ملک نواب شیر اور فیصل آباد کی تمام تحصیلوں کے سیکر ٹری گڈ گورننس ،ٹائیگر فورس ،ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
ٹائیگر فورس کے جوانوں کا تقریری مقابلہ بھی کروایا گیا جس میں ہر تحصیل سے ایک ٹائیگر فورس کے جوان نے حصہ لیا
ٹائیگر فورس نے میجر عبدالرحمن ،ملک نواب شیر وسیر ،فرخ نعیم اور ایڈیشنل کمشنر کے نمائندہ خالد محمود اور تمام تحصیلوں کے سیکرٹری گڈ گورننس کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اورکثیر تعداد میں پودے لگائے گئے۔
تقریب کے آخر میں خواتین بیواؤں میں سلائی مشینوں کو تقسیم کیا گیا اور خواتین ٹائیگرز میں سوٹ تقسیم کیے گے۔

⭕ *پریس ریلیز*⭕میونسپل کمیٹی کھڑانوالا میں ٹائیگر فورس کی ٹریننگ ورکشاپ  کا انقاد کیا گیا۔ جس میں میجر (ر) عبدالرحمن ران...
16/08/2020

⭕ *پریس ریلیز*⭕

میونسپل کمیٹی کھڑانوالا میں ٹائیگر فورس کی ٹریننگ ورکشاپ کا انقاد کیا گیا۔
جس میں میجر (ر) عبدالرحمن رانا صاحب (ضیلعی سیکرٹری گڈ گورننس/کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس فیصل آباد)، رانا فرخ نعیم احمد (تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس/ کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس جڑانوالہ)، رانا جابر حنیف (ہیڈ مینجمنٹ ٹیم/ کیپٹن پرائم منسٹر آئی ٹی سیل ٹائیگرز فورس جڑانوالہ) اور ٹائیگرز فورس ممبران نے شرکت کی اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ رانا فرخ نعیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ مزید ٹائیگر فورس کے کام اور کردار پر بھی بات کی اور ٹائیگر فورس کی ایکٹیوٹی اور گزشتہ خدمات کو بھی سراہا۔ میجر (ر) عبدالرحمن رانا نے اپنے نوجوان ٹائیگر فورس ممبران سے خطاب کیا جس میں ٹائیگر فورس کی تشکیل و تنظیم سازی کے بارے بتایا۔ میجر صاحب نے ٹائیگر فورس کی ذمہ داریاں، فرائض اور اصولوں کے بارے رہنمائی کی۔ انہوں نے مزید ٹائیگر فورس کے ممبران میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر بھی کیا جس میں بتایا کہ ٹائیگر فورس کے ممبر میں احساس ذمہ داری، ڈسپلن، اخلاقی اقدار، وقت کی پابندی، خوف خدا اور خدمت انسانیت پائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کھرڑیانوالہ میں بھی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے پر زور دیا گیا انشاءاللہ اب جڑانوالا کی مینجمنٹ کہ ساتھ مل کہ کھڑانوالا میں بھی ٹائیگر فورس جلد متحرک ہو گی۔

تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس رانا فرخ نعیم نے یوم آزادی 14 اگست کے مو قع پر TMA بلڈنگ میں ملک نواب شیر وسیر ایم این اے جڑانوا...
14/08/2020

تحصیل سیکرٹری گڈ گورننس رانا فرخ نعیم نے یوم آزادی 14 اگست کے مو قع پر TMA بلڈنگ میں ملک نواب شیر وسیر ایم این اے جڑانوالہ ،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ،ایس پی جڑانوالہ ،اے ایس پی جڑانوالہ ،عمران یوسف اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ پرچم کشا ئی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے بعد واٹر ورکس پارک میں ملک نواب شیر وسیر ممبر قومی اسمبلی اور ٹائیگر فورس جڑانوالہ کے رضاکاروں کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری گڈ گورننس کا کہنا تھا کہ
ٹائیگر فورس جڑانوالہ انتظامیہ کےساتھ مل کر 18000 ہزار پودے لگا چکی ہے اور سیکرٹری گڈ گورننس کے الگ ٹارگٹ 10000 پودوں میں سے بھی تقریباً5000 پودے لگاے جا چکے ہیں۔ان کو مزید کہنا تھاکہ
ٹائیگر فورس وزیر اعظم عمران خان کے کے وژن کے مطابق پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پر عظم ہے۔

Address

178-Sub Divisional Courts
Jaranwala
37250

Telephone

+923458486624

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PM Volunteers Tiger Force Jaranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PM Volunteers Tiger Force Jaranwala:

Share