05/04/2026
**PSL اپڈیٹ 🏏🔥**
آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار اور یکطرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی شکست دے دی اور قیمتی 6 پوائنٹس اپنے نام کر لیے، جس کے بعد ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے بھی زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بھی اچھے نتائج کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر رہے ہیں۔
نئی ٹیموں میں راولپنڈیز اور حیدرآباد اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ خاص طور پر حیدرآباد کی اسکواڈ شروع سے ہی کمزور دکھائی دے رہی تھی، اس لیے ان کا کم بیک مشکل نظر آتا ہے۔ تاہم راولپنڈیز کے پاس تجربہ کار اور سینئر کھلاڑی موجود ہیں، مگر خراب پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم دباؤ کا شکار ہے، اس کے باوجود امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد کم بیک کریں گے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈیز کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے والا ہے، کیونکہ ان دونوں میں سے صرف ایک ٹیم کے پاس اگلے مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہوگا۔ آنے والے میچز شائقین کے لیے مزید دلچسپ اور فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔