12/06/2024
محمد عامر کا ہو سکتا ہے یہ آخری میچ ہو کیونکہ اگلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے اور محمد عامر کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے جس طرح سے وہ اپنی لائین اور لینتھ پر کنٹرول کرتے ہیں باقی باؤلرز کو ان سے سیکھنا چاہیے محمد عامر کی کچھ اپنی غلطی اور کچھ ان کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اس کی وجہ سے وہ ویسا کیریئر نہیں بنا سکے جو بن سکتا تھا لیکن ان کے کچھ سپیلزہمیشہ یاد رہیں گے جس میں 2009 ورلڈ کپ فائنل چیمپئن ٹرافی 2017 فائنل سپیشلی کوہلی کو دو مرتبہ آؤٹ کر دینا ایشیا کپ کا وہ سپیل جس میں انڈیا کے چھکے چھڑا دئیے تھے 2019؛ورلڈ کپ کے سپیلز اور پچھلا انڈیا کے ساتھ جو میچ تھا اس میں شروع میں پنت کا کیچ اگر فیلڈر پکڑ لیتے تو شاید 100 بھی مشکل ہونا تھا
بہرحال عامر ایک جینیئس بالر کے طور پر ہمیشہ اپنے فینز کے دلوں میں رہیں گے ۔۔۔۔