HADAF Hockey CLUB & Academy ISB

HADAF Hockey CLUB & Academy ISB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB, Sports Team, Islamabad, Islamabad.

اسلام آباد ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے اہم ملاقاتاسلام آباد: اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئیر ممبر  سید سلیم رضا ا...
27/08/2026

اسلام آباد ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے اہم ملاقات

اسلام آباد: اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئیر ممبر سید سلیم رضا اور مرزا نوید احمد کی سرپرست اعلیٰ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سید ذیشان علی نقوی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ، گراؤنڈ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ہاکی کی ترقی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی، جو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ترجمان بھی ہیں، کو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے Patron-in-Chief کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایسوسی ایشن کی پالیسی، کردار، مقاصد اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

سید ذیشان علی نقوی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں 6 ستمبر کو اسلام آباد سپورٹس بورڈ الیون اور وزیراعظم یوتھ پروگرام الیون کی گرلز ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میچ کا مقصد اسلام آباد میں ہاکی کو فروغ دینا، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور پاکستان کے یومِ دفاع کو بھی بھرپور انداز میں منانا ہے۔

میچ کے مہمانِ خصوصی رانا مشہود احمد خان ہوں گے، جو وفاقی وزیر اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ترجمان بھی ہیں۔

دریں اثناء اسلام آباد ہدف ہاکی کلب و اکیڈمی کی جانب سے سید ذیشان علی نقوی کو کلب کا چیئرمین منتخب ہونے پر صدر سید سلیم رضا نے کلب کی کلر شرٹ بطور تحفہ پیش کی اور چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا۔ سید ذیشان علی نقوی اب اسلام آباد گرلز اینڈ بوائز ہاکی اکیڈمی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا، اسپانسرشپ حاصل کی جائے گی اور ہر سطح پر کھلاڑیوں کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی جدید ہاکی اکیڈمی کے قیام کے لیے بھی اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے خصوصی اپیل کی گئی کہ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے ہاکی فروغ پروگرام میں بھرپور تعاون اور مکمل معاونت فراہم کی جائے تاکہ اسلام آباد میں گراس روٹ لیول سے قومی سطح تک نئے ٹیلنٹ کو آگے لایا جا سکے۔

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙
26/08/2026

🌙✨ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ✨🌙

26/08/2026
14/08/2026
یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا نمائشی ہاکی میچاسلام آباد: یومِ آزادی پاکس...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا نمائشی ہاکی میچ
اسلام آباد: یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک شاندار نمائشی ہاکی میچ منعقد کیا گیا، جس میں اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی تشکیل کردہ ٹیم نے شرکت کی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے منعقدہ اس نمائشی میچ کا مقصد یومِ آزادی کی خوشیوں کو کھیلوں کے ذریعے اجاگر کرنا اور اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ کو مزید تقویت دینا تھا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹیم کو 4-1 سے شکست دے دی۔
میچ کے مہمانِ خصوصی سید ذیشان نقوی، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد اور وزیراعظم پاکستان یوتھ اسپورٹس پروگرام کے سابق ترجمان تھے۔ انہوں نے حال ہی میں اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف کی دعوت قبول کی تھی اور پیٹرن اِن چیف بننے کے بعد پہلی مرتبہ ہاکی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں یاور حسین ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نصراللہ رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ممتاز الحق، غلام تقی ۔ ایم ارشد سمیت پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سید سلیم رضا ۔مرزا نوید احمد،آصف بیگ غلفام کھوکھر یاسر بشیر کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران یومِ آزادی کی مناسبت سے دو کیک بھی کاٹے گئے۔ ایک کیک پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین اور دوسرے کیک کو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف سید ذیشان نقوی نے دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ کاٹا۔ شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا باہمی تعاون خوش آئند ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
پاکستان زندہ باد — ہاکی پائندہ باد

12/08/2026

Address

Islamabad
Islamabad

Telephone

+923333076112

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HADAF Hockey CLUB & Academy ISB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HADAF Hockey CLUB & Academy ISB:

Shortcuts

Share

Category