16/05/2026
🏏 آل داریل گماری کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
بمقام:
کرکٹ اسٹیڈیم داریل، گماری
تمام شائقینِ کرکٹ اور علاقے کی معزز ٹیموں کو نہایت خوشی کے ساتھ
اطلاع دی جاتی ہے کہ داریل گماری میں * داریل ھیروز کیطرف سےایک شاندار اور منظم کرکٹ
ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام ٹیموں سے گزارش ہے کہ
مقررہ تاریخ پر اپنی انٹری کو یقینی بنائیں۔
اہم معلومات:
انٹری فیس: 2000 روپے فی ٹیم
انٹری کی آخری تاریخ: 18 مئی
انٹری جمع کروانے کا وقت: 18 مئی، دوپہر 02:00 بجے
انٹری کا مقام: داریل گماری سٹی پارک
ٹورنامنٹ فائنل:
فائنل میچ عید کے دن دوپہر 02:00 بجے کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی صوبہ پنجاب سے تشریف لائیں گے۔
قوانین و ضوابط:
1۔ ہر ٹیم کو ہر میچ کے لیے اسکواڈ اور پلیئنگ الیون تبدیل کرنے کی
مکمل اجازت ہوگی۔
2۔ گلگت بلتستان سے باہر کی ٹیموں کو دوسرے صوبے سے زیادہ سے
زیادہ تین کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
3۔ ہر ٹیم اپنا بیٹ/بلا خود لائے گی، جبکہ بال اور سلوشن انتظامیہ
کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
4۔ امپائر کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ اعتراض ہوگا۔
5۔ مقررہ وقت پر گراؤنڈ میں حاضر نہ ہونے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے
خارج کر دیا جائے گا