Dragons Sports Society Hujra Shah Muqeem - Okara

Dragons Sports Society Hujra Shah Muqeem - Okara Dragon Sports Complex is helping to build and promote Domestic Cricket , Martial Arts, Badminton, Bod

21/07/2026
اطلاع فوتگیانتہائی افسوس اور رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہپاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس ٹرینر محمد ارشد جاوید صاحب کے...
21/07/2026

اطلاع فوتگی

انتہائی افسوس اور رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس ٹرینر محمد ارشد جاوید صاحب کے والدِ محترم، ڈاکٹر جاوید صاحب
اللہ تعالیٰ کی رضا سے وفات پا گئے ہیں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
غم کی اس گھڑی میں تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔

🏊‍♂️ ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) میں ایک نئی شروعات 🏊‍♀️ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) می...
19/07/2026

🏊‍♂️ ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) میں ایک نئی شروعات 🏊‍♀️

ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) میں جاری سمر کیمپ کی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں باقاعدہ تیراکی (سوئمنگ) کی کلاسز کا اجراء بھی ہوچکا ہے۔

ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم کی تاریخ میں پہلی دفعہ سوئمنگ کلاسز کا انعقاد کیا گیا، جو کہ محمد ارشد جاوید صاحب کی زیر نگرانی کامیابی سے مکمل کروائی گئیں۔

اس سوئمنگ ٹریننگ میں مختلف عمر کے سٹوڈنٹس نے حصہ لیا، جنہیں ان کی عمر اور جسمانی صلاحیتوں کے مطابق تیراکی کے بنیادی اصول، پانی میں حفاظت کے قوانین، سوئمنگ ٹیکنیکس اور متعلقہ ورزشیں کروائی گئیں۔

کھلاڑیوں کی مہارت کے حساب سے انکی درجہ بندی کی گئی، جس سے ان میں مزید نکھار پیدا کر کے آئندہ ہونے والی جونئیر سوئمنگ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

سوئمنگ نہ صرف ایک بہترین کھیل ہے بلکہ یہ جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی، خود اعتمادی اور صحت مند زندگی کے لیے ایک بہترین سرگرمی بھی ہے۔
ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کا مقصد نوجوان نسل کو جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بہترین تربیت کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔

🏊‍♂️ ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) کھیل، صحت اور کامیابی کی جانب ایک مضبوط قدم ✨

داخلہ جاری ہے
رابطہ نمبرز:
محمد ارشد جاوید صاحب 03006962760
عبد الجبار محسن 03024667866

پارٹ 2/2🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) 🏏کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کا...
24/06/2026

پارٹ 2/2

🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ)

🏏کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کا نام ہے۔

رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) میں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس ٹرینر محمد ارشد جاوید جدید اور تکنیکی کرکٹ ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔

✅ بیٹنگ کے بنیادی اصول اور بیٹ کو درست انداز میں پکڑنے کی پریکٹس
✅ بال کو محفوظ اور مؤثر انداز میں پکڑنے (Catching Skills) کی تربیت
✅ جسمانی مضبوطی، فٹنس اور ایتھلیٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ
✅ نظم و ضبط، اعتماد اور کھیل کی بنیادی مہارتوں پر خصوصی توجہ

ہمارا مقصد صرف کھلاڑی تیار کرنا نہیں بلکہ ایسے باصلاحیت نوجوان پیدا کرنا ہے جو مستقبل میں اپنے علاقے اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

🏏 Real Dragons Cricket Academy Hujra Shah Muqeem, (Okara)

"Today's Learners, Tomorrow's Champions"










پارٹ1/2🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) 🏏کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کا ...
24/06/2026

پارٹ1/2

🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) 🏏

کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کا نام ہے۔

رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) میں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس ٹرینر محمد ارشد جاوید جدید اور تکنیکی کرکٹ ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔ جس میں کھلاڑیوں کو:

✅ بیٹنگ کے بنیادی اصول اور بیٹ کو درست انداز میں پکڑنے کی پریکٹس
✅ بال کو محفوظ اور مؤثر انداز میں پکڑنے (Catching Skills) کی تربیت
✅ جسمانی مضبوطی، فٹنس اور ایتھلیٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ
✅ نظم و ضبط، اعتماد اور کھیل کی بنیادی مہارتوں پر خصوصی توجہ

ہمارا مقصد صرف کھلاڑی تیار کرنا نہیں بلکہ ایسے باصلاحیت نوجوان پیدا کرنا ہے جو مستقبل میں اپنے علاقے اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

🏏 Real Dragons Cricket Academy Hujra Shah Muqeem, (Okara)

"Today's Learners, Tomorrow's Champions"










🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ)مستقبل کے ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹارز کی بہترین نشوونما اور کارکردگی کو مدنظ...
21/06/2026

🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ)

مستقبل کے ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹارز کی بہترین نشوونما اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے "رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی" کے "ینگ فیوچر اسٹار کڈز" کی "باڈی اسکریننگ اور فزیکل اسیسمنٹ" کی گئی۔

یہ اہم عمل حجرہ شاہ مقیم کی دھرتی کے سپوت، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی کے بانی و ہیڈ کوچ "محمد ارشد جاوید" کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

✅ باڈی اسیسمنٹ کے اہم مقاصد اور فوائد:

🔹 بچوں کی جسمانی ساخت، طاقت، فٹنس اور لچک کا جائزہ لیا گیا۔

🔹 ہر کھلاڑی کی انفرادی جسمانی ضروریات کے مطابق ٹریننگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔

🔹 جسمانی کمزوریوں اور بہتری کے پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی تاکہ بروقت اصلاح ممکن ہو سکے۔

🔹 چوٹوں کے خطرات کو کم کرنے اور محفوظ ٹریننگ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

🌟 رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی کا مقصد صرف کھلاڑی تیار کرنا نہیں بلکہ ایسے باصلاحیت، فٹ اور نظم و ضبط کے حامل نوجوان تیار کرنا ہے جو مستقبل میں ضلع، ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی
"جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں"

💥داخلہ جاری ہے

رابطہ نمبرز:
03006962760
03024667866


17/06/2026

🎊💥داخلہ جاری ہے۔💥🎊

✨🏏 رئیل ڈریگنز کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ) 🏏✨

🎉پہلے بیس (20) کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بالکل فری ہے۔ 💪

رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی جس کے بانی و چیئرمین محمد ارشد جاوید (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ پی سی بی) ہیں، جو نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ، فٹنس اور میچ اویئرنس کی پروفیشنل ٹریننگ فراہم کریں گے تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب کرکٹر بن سکیں۔ 🏏

رئیل ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی پچھلے کچھ عرصہ سے جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ ساکن تھی مگر اب بہترین لوکیشن کیساتھ دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوالیفائیڈ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد ارشد جاوید کی نگرانی میں کھلاڑی اپنی فٹنس، اسٹرینتھ، اسپیڈ اور پرفارمنس کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔💪

اسی سلسلے کی کڑی میں ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی میں چودواں داخلہ لینے والے کھلاڑی رضا عباس کو بطور آل راؤنڈر ویلکم کرتے ہیں۔ 💪🔥 🌟

📍ایڈریس:
ڈریگنز کرکٹ اکیڈمی
ریڈ سمائل شادی ہال کے پیچھے، یو بینک والی گلی، چونیاں روڈ، حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ)

📍آفس ایڈریس:
ڈریگنز سپورٹس کمپلیکس
حسیب امتیاز مارکیٹ چونیاں روڈ حجرہ شاہ مقیم (اوکاڑہ)

📞 رابطہ نمبر:
0300-6962760 | 0302-4667866







Address

Top Haseeb Imtiaz Market, Chunia Road, Hujra Shah Muqeem
Hujra
56170

Telephone

+923006962760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dragons Sports Society Hujra Shah Muqeem - Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dragons Sports Society Hujra Shah Muqeem - Okara:

Shortcuts

Share