04/01/2026
آل پاکستان کرنل شجاع خانزادہ شہید فٹبال ٹورنامنٹ ⚽
میچ رپورٹ: رائزنگ اسٹار ایف سی بمقابلہ شاہین ایف سی حویلیا
آج آل پاکستان کرنل شجاع خانزادہ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے تحت رائزنگ اسٹار ایف سی اور شاہین ایف سی حویلیا کے درمیان ایک انتہائی سنسنی خیز، جذباتی اور اعصاب شکن مقابلہ کھیلا گیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں شاہین ایف سی حویلیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت گول اسکور کیا اور برتری حاصل کر لی۔ تاہم آخری پلئیر ہاف کے بالکل آخری منٹ میں رائزنگ اسٹار ایف سی نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے قیمتی گول داغ دیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے بھرپور حملے کیے، مگر مضبوط دفاع اور بہترین گول کیپنگ کے باعث اسکور 1-1 ہی برقرار رہا۔
میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے پہلی پانچ پینلٹیز میں ایک بھی شاٹ ضائع نہ کی۔ فیصلہ کن لمحہ چھٹی پینلٹی پر آیا، جب رائزنگ اسٹار ایف سی کے گول کیپر نے شاندار سیو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔
میچ کے دوران ایک افسوسناک لمحہ بھی سامنے آیا، جب شاہین ایف سی حویلیا کے ایک کھلاڑی کے گھٹنے میں فریکچر ہو گیا، جس پر فوری طور پر ایمبولینس گراؤنڈ میں طلب کی گئی اور کھلاڑی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
یوں رائزنگ اسٹار ایف سی نے ایک سخت اور یادگار مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر فتح حاصل کی۔
🤲 زخمی کھلاڑی کے لیے نیک تمنائیں
👏 دونوں ٹیموں کی محنت اور جذبے کو سلام
⚽ شائقین کے لیے ایک یادگار مقابلہ