AlFajr news

AlFajr news ٭اس صبح کی قَسم (جس سے ظلمتِ شب چھٹ گئی)٭

09/09/2026

چغلی اور 'محلے کی خبروں' سے دو مکانات خرید لیے! 😲🏠

کولمبیا کی 67 سالہ خاتون مریم نے اپنی پڑوسیوں پر نظر رکھنے اور چغلیوں کی عادت کو ایک باقاعدہ انوکھے کاروبار میں بدل دیا! 📝

مریم روزانہ صبح سویرے اپنی نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور محلے کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی پر کڑی نظر رکھتی ہیں—کون کہاں جا رہا ہے، کس کا کس سے تنازع چل رہا ہے اور محلے میں کیا پک رہا ہے؟ یہ تمام تفصیلات وہ اپنی ڈائری میں قلمبند کرتی ہیں اور پھر یہ ’خبریں‘ دلچسپی رکھنے والوں کو بیچتی ہیں! 💡

حد تو یہ ہے کہ اس 'خاص کاروبار' کی کمائی اور مسلسل بچت سے انہوں نے دو ذاتی مکانات بھی خرید لیے ہیں! اگرچہ اس کام کی وجہ سے اکثر پڑوسیوں سے نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، لیکن اب تک ان کے خلاف کوئی قانونی شکایت درج نہیں ہوئی۔

ہمارے اردگرد بھی ایسے 'خفیہ کیمرے' موجود ہوتے ہیں، بس فرق صرف اتنا ہے کہ وہ یہ کام بالکل فری میں کرتے ہیں! 😂

👇 کمنٹس میں بتائیں، کیا آپ کے محلے میں بھی کوئی ایسی "مریم خالہ" موجود ہیں؟ اپنے ان دوستوں کو ٹیگ کریں جو محلے کی تمام خبریں رکھتے ہیں!

09/09/2026

چارسدہ،تحصیل شبقدرسوتنوں کاجھگڑا۔
ایک سوتن نے کلہاڑی کے وارکرکے دوسری سوتن کاکام تمام کیا
خودبھی کنویں میں چھلانگ لگاکراگلے جہان کی راہ لے لی ۔
دونوں سوتنوں کاشوہربیرون ملک میں روزگار کے لیے سرگرداں ہے

ہری پور چیمبر آف کامرس انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری، یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار...
08/09/2026

ہری پور چیمبر آف کامرس انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری، یونٹی گروپ کے نامزد امیدواروں کا قائدین کے ہمراہ سبزی فروٹ منڈی کا دورہ، تاجروں کی جانب سے یونٹی گروپ کا ساتھ بھرپور حمایت کا اعلان، یونٹی گروپ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم کے یونٹی گروپ کے نامزد 14 امیدواروں آصف تاج اعوان، ملک عبید قیوم، خاور تنویر اعوان، جواد طارق، خالد شہباز، عامر علی، محمد سلیمان، محمد نیاز خان، حاجی عبدالقیوم، یاسر اقبال، اشعر وسیم، حشام چوہان، معظم علی اور یاسر خان نے گروپ قائدین سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ملک محمد نذیر، ملک عبد الواحد اور سبزی فروٹ منڈی کے سینئر ممبران حاجی منظور الہیٰ، ملک محمد سہیل اور ثاقب عمران کے ہمراہ سبزی فروٹ منڈی کے دکانداروں سے ملاقاتیں کیں جنھوں نے یونٹی گروپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون و حمایت کا اعلان کیا ممبران کی دن بدن حمایت و سپورٹ سے یونٹی گروپ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے اس موقع پر یونٹی گروپ کے قائدین کا کہنا ہے کہ یونٹی گروپ کی ہری پور چیمبر کی ترقی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں الیکشن میں یونٹی گروپ کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہے یونٹی گروپ نے چیمبر، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں

08/09/2026

"صوبہ ہزارہ بنے گا۔۔۔۔"
"قسمت بدلے گی یاصرف نقشہ؟"

08/09/2026

آیت نورکیس ،مفروضے ،خاموشی کی تلقین
عوام کے ذہن بھی الجھ گئے

08/09/2026

خیبر پختونخوا میں سی این جی کا شدید بحران، عوام اور ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج!

ہزارہ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں گیس کی فراہمی صرف 4 گھنٹے تک محدود!

خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں سی این جی کی شدید قلت نے عوام اور دیہاڑی دار ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق 24 گھنٹوں میں سے صرف 4 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے:

صبح: 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک
شام: 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک

صوبے کی اپنی گیس، پھر بھی عوام پریشان!سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، اور صوبے کی کل ضرورت اس کی اپنی کل پیداوار کا صرف 30 فیصد ہے۔ اس کے باوجود صوبے کے عوام کو ان کا جائز حق نہیں دیا جا رہا اور پورا کے پی کے اس ظالمانہ شیڈول کی لپیٹ میں ہے۔

عوام اور ڈرائیورز شدید سفری مشکلات کا شکار: دیہاڑی دار ڈرائیورز کا روزگار تباہ ہو کر رہ گیا ہے، وہ سارا دن گیس کی لائنوں میں خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

عام مسافروں، ملازمین اور طلبہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سڑکوں پر گاڑیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھنے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے

ہمارا مطالبہ:حکامِ بالا اور گیس کمپنیوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخوا کو اس کے اپنے وسائل کا حق دیا جائے اور سی این جی کا یہ ظالمانہ شیڈول فوری طور پر واپس لے کر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے! آپ کے علاقے میں سی این جی کی کیا صورتحال ہے؟

اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز حکام تک پہنچ سکے۔

08/09/2026

ہری پور،آیت نورکیس ،نئی انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل
آرپی اوہزارہ ناصرمحمودستی نے ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آبادایازمحمودکی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جوآیت نورکیس شفاف تحقیقات کویقینی بنائے گی

#

07/09/2026

آیت نورکیس :7دن خاموش کیوں؟
بڑی پیش رفت یانئی چال؟

06/09/2026

راہنماپاکستان تحریک انصا ف یوسف ایوب خان کا علی خان دہلیز مارکی کی افتتاحی تقریب میںآمدکے موقع پراستقبال کیاجارہاہے

ہری پور چیمبر آف کامرس انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کی مین بازار میں دھواں دھار انٹری، مین بازار میں یونٹی گروپ کے ح...
06/09/2026

ہری پور چیمبر آف کامرس انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کی مین بازار میں دھواں دھار انٹری، مین بازار میں یونٹی گروپ کے حمایتیوں نے جگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کیا الیکشن میں یونٹی گروپ کے نامزد 14 امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا عزم، یونٹی گروپ کے قائدین نے مین بازار کے تمام ممبران کا تعاون و سپورٹ پر شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم کے دوران یونٹی گروپ کے نامزد 14 امیدواروں نے یونٹی گروپ قائدین کے ہمراہ مین بازار صدیق اکبر چوک تک شیرانوالہ گیٹ تک شاپ ٹو شاپ دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور یونٹی گروپ کے منشور سے آگاہ کیا ممبران چیمبر نے مین بازار میں جگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار مکمل ووٹ و سپورٹ کا یقین دلایا اس موقع پر یونٹی گروپ کے قائدین سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ملک محمد نذیر نے کہا کہ یونٹی گروپ حسب سابق اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی یونٹی گروپ ہی ہری پور چیمبر کا حقیقی گروپ ہیں جنہوں نے ہری پور کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ ممبران کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlFajr news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category