11/06/2026
آج بات کرتے ہیں ایک ایسے کرکٹر کے بارے میں جس کا نام ہنگو کی کرکٹ میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ نام ہے جان خبیب عرف جانی۔ ہر ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم ہنگو گرین کو بھرپور محنت، جذبے اور بہترین کھیل کے ساتھ بڑے بڑے ایونٹ میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور کئی بار فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن قسمت شاید ابھی تک ان پر پوری طرح مہربان نہیں ہوئی۔
آج کاہی موٹر کار کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر بار بار آخری مراحل تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیم میں صلاحیت، محنت اور جیتنے کا حوصلہ موجود ہے۔،
جان خبیب اور ہنگو گرین کے تمام کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ہر بار نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع دیتے ہیں۔ امید ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد وہ دن بھی آئے گا جب یہی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کی رکاوٹ عبور کرکے ٹرافی اپنے نام کرے گی۔
کل نریاب موٹر کار کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک اور اہم سیمی فائنل ہنگو گرین کا منتظر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا جان خبیب عرف جانی اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گے؟
آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ہنگو گرین کل کا سیمی فائنل جیت کر
فائنل میں جگہ بنا لے گی؟ اپنی پیشگوئی کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
Hard Luck Hangu Green 💚🏏 Next Time InshaAllah, Champions🏆 :::